آخری تعاقب - افسانے از مرتضی ساحل تسلیمی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-08-23

آخری تعاقب - افسانے از مرتضی ساحل تسلیمی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ


مرتضیٰ ساحل تسلیمی (پ: 30/جون 1953 ، م: 21/اگست 2020)
اردو ادب میں بچوں کے معروف شاعر و ادیب مانے جاتے رہے ہیں۔ لیکن انہوں نے مختلف اصناف میں بھی طبع آزمائی کی ہے۔ طنز و مزاح کے میدان میں انشائیے اور سنجیدہ ادب میں ان کے افسانے ملک کے مختلف رسائل میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ ان کے بیشتر افسانے زندگی اور اس کے حقائق و مسائل کی ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں۔
ان کی اچانک وفات پر انہیں خراج عقیدت کے بطور ان کے افسانوں کا مجموعہ (سن اشاعت: 2015) باذوق قارئین کے مطالعے کے لیے تعمیرنیوز کی جانب سے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 6 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

ڈاکٹر شریف احمد قریشی مرتضیٰ ساحل تسلیمی کے فن کا تعارف کرواتے ہوئے لکھتے ہیں ۔۔۔
جناب مرتضی ساحل تسلیمی نے 'حرارت' کے ساتھ افسانوی دنیا میں قدم رکھا، یعنی ان کے پہلے افسانہ کا نام 'حرارت' ہے اور یہ حرارت نہ صرف تادم تحریر برقرار و باقی ہے بلکہ عمر کے ساتھ روز بروز بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔ وہ انسانی ذہنوں اور سماجی رشتوں کی ٹوٹتی بکھرتی کیفیات اور اس کے کھردرے پن کے بظاہر معمولی مگر نہایت اہم واقعات و حادثات کے ذریعہ اپنے افسانوں میں قوت و حرارت پیدا کرنے کے ہنر سے بخوبی واقف ہیں۔
ان کے بیشتر افسانے زندگی اور اس کے حقائق و مسائل کی ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں۔ فرقہ وارانہ فسادات، کرب ذات، انسانی نفسیات کی پیچیدگیاں، مرضی ساحل تسلیمی کے افسانوں کے خاص موضوعات ہیں۔ ان کے افسانوں اور منی کہانیوں کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے زمانے کے بدلتے ہوئے رنگ ڈھنگ کو نہ صرف بڑی شدت سے محسوس ہی کیا ہے بلکہ خود کو تجربہ کی آنچ میں تپایا بھی ہے۔ محسوسات کی یہی شدت اور تجربات کی یہی آنچ افسانہ نگار کے تخلیقی عمل کو افسانوں کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے مجبور کر دیتی ہے۔
انہیں قصہ گوئی کے فن پر مہارت حاصل ہے۔ قصہ گوئی، کردار نگاری، پلاٹ سازی اور اسلوب کی دل کشی سے ان کے فن کی پختگی کا پتہ چلتا ہے۔ ان کے افسانوں اور منی کہانیوں میں طنز کے ایسے نشتر پنہاں ہوتے ہیں کہ قاری اُف کیے بغیر غور و فکر کے لیے مجبور ہو جاتا ہے۔ وہ اس ہنر سے بھی بخوبی واقف ہیں کہ ایک منجھے ہوئے فنکار کو کیا قلم بند کرنا ہے اور کیا نہیں؟ ان کے بیشتر افسانے حالاتِ حاضر کے مسائل کے علاوہ اصلاحی، تربیتی اور اخلاقی پہلوؤں کے عکاس ہیں۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ سماج میں ایک خوشگوار تبدیلی کے لیے افسانہ نگار کس قدر بےچین و بےتاب ہے جو بلاشبہ صحت منت ادب کا خاصہ ہے۔
***
نام کتاب: آخری تعاقب (افسانے)
مصنف: مرتضی ساحل تسلیمی
تعداد صفحات: 164
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Aakhri Ta'aaqub - Short stories by Murtaza Sahil Taslimi.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:


Aakhri Taa-qub, urdu short stories by Murtaza Sahil Taslimi, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں