کووِڈ-19 تعلیمی سروے برائے اردو اسکول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-05-06

کووِڈ-19 تعلیمی سروے برائے اردو اسکول

COVID-19-Educational-Survey

دور حاضر میں تعلیم و تدریس کے نت نئے طریقوں کی دریافت اور مزید تحقیقات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ تعلیم و تدریس کا کارپَس انٹرنیٹ کی دنیا میں ڈیجیٹل اندازمیں شائع ہوتا جا رہا ہے۔ سماج کا ہر وہ طبقہ جو انٹرنیٹ کی خدمات حاصل کر سکتا ہو، اب ان تعلیمی و تدریسی وسائل کا بھر پور استعمال کر رہا ہے۔ جہاں یہ کام جہاں ہر مروجہ زبان میں زور و شور سے جاری ہے وہیں برصغیر میں پھلنے پھولنے والی زبانِ اُردو اس معاملے میں اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کر رہی ہے۔ جہاں ادب اور بالخصوص صنف ِشاعری میں اُردو بِلا شرکت غیرے بے تاج بادشاہ بنی ہوئی ہے وہیں علم و تعلم کے میدان میں بالکل برعکس معاملہ ہے۔

اسی تناظر میں "ٹیچ اِن اُردو" کے نام سے تعلیم و تدریس کے میدان سے جڑے چند باہمت افراد کے گروپ نے تہیہ کیا کہ اُردو میں تعلیمی و تدریسی مواد کو ڈیجیٹل دنیا میں مزید تقویت بخشی جائے۔ تعلیمی و تدریسی مواد کی تیاری، دیگر زبانوں سے ترجمہ، آڈیو/ ویڈیو اور دیگر فارمیٹس میں مواد کی اشاعت اِسکے بنیادی اہداف میں شامل ہیں۔

کورونا وائرس وباء کے خطرات سے بچنے کی خاطر حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کرنے پر تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ایسے تناظر میں ہم اردو میڈیم اسکولوں کا ایک سروے کرتے ہوئے یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ اردو میڈیم اسکولس لاک ڈاؤن کے دوران تدریسی مسائل کو کیسے نپٹ رہے ہیں اور آگے کیا حکمت عملی اختیار کریں گے؟ ہم اسکولس کی ضروریات کو جانچنا چاہتے ہیں، تاکہ اسی بنیاد پر مدد و تعاون کے ممکنہ اقدامات شروع کیے جا سکیں۔ ورنہ خدشہ ہے کہ ایک پوری جنریشن تعلیمی لحاظ سے پچھڑ جائے۔
لہٰذا، ہم ہندوستان بھر میں موجود اردو میڈیم اسکولوں کے انتظامیہ و اساتذہ سے گذارش کرتے ہیں کہ اس سروے کو بھریں اور ہماری ویب سائٹ اور دیگر ذرائع کی مدد سے لاک ڈاؤن بلکہ عمومی طور پر تعلیمی و تدریسی مواد و طور طریقوں سے متعلق جانکاری اور ہدایات لیتے رہیں۔

سروے کا لِنک (جسے اسکولی انتظامیہ یا ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل بھر سکتے ہیں):

https://forms.gle/qj64qWU6jK3in4V38

ویب سائٹ: http://teachinurdu.org
ای-میل: teachinurdu@gmail.com

(نوٹ: آپ کی اجازت کے بغیر آپ کی شخصی معلومات کسی کو نہیں دی جائیں گی)
ٹیچ اِن اردو کے تحت ہمارا بنیادی کام اردو زبان میں معیاری تعلیمی مواد کو فراہم کرنا ہے۔

COVID-19 Educational Survey of Urdu Medium Schools

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں