لاٹھی اور بھینس - ملا رموزی کی گلابی اردو - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-02-12

لاٹھی اور بھینس - ملا رموزی کی گلابی اردو - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

laathi-aur-bhains-mulla-ramuzi

ملا رموزی (پ: 21/مئی 1896 ، م: 1952)
گلابی اردو کے موجد اور جن کی وجہ سے شہر بھوپال نے ادبی دنیا میں اپنی شناخت قائم کی۔ ملا رموزی کی مادری زبان پشتو تھی، اس کے باوجود انہوں نے اردو میں اپنا مخصوص ظریفانہ اسلوب ایجاد کیا جو بعد ازاں "گلابی اردو" کے نام سے مشہور و مقبول ہوا۔ دارالعلوم ندوۃ العلما کے فارغ التحصیل ملا رموزی صاحب قلم ہونے کے ساتھ ساتھ غضب کے مقرر اور آتش بیان خطیب بھی تھے۔ ان کی تیس (30) کے قریب کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ "ملا رموزی سنسکرتی بھون (بان گنگا روڈ، بھوپال)" بھوپال اردو اکیڈمی کی جانب سے ان کی یاد میں قائم کردہ عمارت ہے۔
ایک خصوصی شگفتہ مقدمہ اور 8 دلچسپ مضامین پر مشتمل ملا رموزی کی یہ قابل مطالعہ یادگار کتاب "لاٹھی اور بھینس" تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً سوا سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

ملا رموزی اپنی اس کتاب کے مقدمہ میں لکھتے ہیں ۔۔۔
واضح ہو کہ اس کتاب کا نام "لاٹھی اور بھینس" ہے اور یہ اصطلاح خصوصیت سے جبر اور سیاسی مواقع کے اعتبار سے مستعمل ہے۔ لیکن اس کتاب کو سیاست سے تعلق نہ ہونے پر جو یہ نام دیا گیا ہے تو اس لیے کہ بھینس کے قصے والی کتاب کا نام "عبداللہ خاں" یا "مسماۃ رحیماً" بھی نہیں رکھا جا سکتا تھا، اور صرف "بھینس" یا "بھینس نامہ" نام رکھنے کو میرا ذوق پسند نہیں کرتا تھا، اس لیے محض نام کو قدرے شائستہ بنانے کے لیے یہ نام رکھا کہ سند ہو اور وقت ضرورت مجھ ملا رموزی کے کام آئے۔

ملا رموزی کی تخلیق کردہ گلابی اردو کے کئی مضامین ہندی اور اردو کی مختلف ریاستی نصابی کتب میں شامل کیے گئے ہیں۔
ان کی شائع شدہ کتابوں میں چند اہم نام درج ذیل ہیں:
  • انتخابِ گلابی اردو - 1921
  • مجموعہ گلابی اردو - 1923
  • مقالات گلابی اردو - 1921
  • خواتین انگورہ - 1924
  • سوانح ملا رموزی - 1926
  • نکاتِ رموزی حصہ اول - 1927
  • نکاتِ رموزی حصہ دوم - 1928
  • صبحِ لطافت - 1930
  • شادی - 1930
  • عورت ذات - 1931
  • لاٹھی اور بھینس - 1931
  • دیوانِ ملا رموزی - 1932
  • شفاخانہ - 1932
  • زندگی - 1935
  • ملا رموزی - 1935
  • گلابی اردو - 1940
  • مضامینِ رموزی - 1940
  • خطوطِ رموزی - 1940
  • جنگ - 1945
  • مشاہیرِ بھوپال - 1946
  • گلابی شاعری - 1957 (اشاعت بعد از وفات)

یہ بھی پڑھیے:
نسخہ مکروہ - عالم برزخ سے ملا رموزی کا خط : فکاہیہ از کوثر صدیقی

***
نام کتاب: لاٹھی اور بھینس
مصنف: ملا رموزی
تعداد صفحات: 115
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Lathi aur Bhains by Mulla Ramuzi.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

لاٹھی اور بھینس (ملا رموزی) :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1دیباچہ6
2مقدمہ10
3ملا رموزی اور بھینس13
4بھینس کی تعریف18
5حرکات33
6بھینس کی اقسام53
7سفید بھینس53
8گھریلو بھینس57
9کالی بھینس62
10ملا رموزی کی بھینس81
11بھینس کا لڑکا104

Lathi aur Bhains, Humorous & Satirical Essays by Mulla Ramozi, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں