چوب دار - افسانوی مجموعہ از محمد حامد سراج - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-11-13

چوب دار - افسانوی مجموعہ از محمد حامد سراج - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

chobdaar-hamid-siraj

محمد حامد سراج (پ: 21/اکتوبر 1958)
اردو ادب کے عصری منظرنامے کا ایک معتبر نام - معروف افسانہ نگار، ناول نگار، خاکہ نگار اور نقاد۔ آج بروز بدھ 13/نومبر 2019 کی شام میانوالی (پاکستان) میں انتقال کر گئے۔
افسانہ ،خاکہ، ناول اور سوانح حیات پر مشتمل، محمد حامد سراج کی اب تک سات کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ اپنی والدہ کی شخصیت پر مبنی خاکہ نگاری کی ان کی تصنیف "میا" کے تقریباً سات ایڈیشن شائع ہوئے اور اس کتاب کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔
محمد حامد سراج کے انیس (19) منتخب افسانوں کی کتاب "چوب دار" تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً پونے دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

سائرہ غلام نبی حامد سراج کے فن کا جائزہ لیتے ہوئے لکھتی ہیں ۔۔۔
محمد سراج بطور کہانی کار نہ کسی منصوبہ بندی کے تحت کہانی سوچتا ہے، نہ کہانی کے تار و پود بننے کے لیے کیل کانٹوں سے لیس ہوتا ہے، نہ ہی کہانی کہنے کے لیے دانش وری کا چولا پہنتا ہے اور نہ ہی اپنی کہانی کو کسی دائرے (نظریے) کا قیدی بناتا ہے۔
پر کہانی کو اس کہانی کار سے کچھ تعلق خاص ہے، یوں لگتا ہے کہ وہ اس کی تلاش میں رہتی ہے، اور پھر کہیں نہ کہیں سے آ کر ڈھونڈ لیتی ہے۔ چاہے وہ کسی دور افتادہ مقام پر، کھیتوں کی کسی ادھ کچی منڈیر پر بیٹھا ہو، اس کے سامنے افق پر شام ڈوب رہی ہو، ڈوبتی ہوئی شام کے رنگ اس کی سوچوں میں اتر آتے ہیں اور فکر و خیال میں گھل مل جاتے ہیں تو وہ پگھلے رنگوں کو خود میں سمیٹے اٹھتا ہے تو کہانی وجود سے لبٹ چکی ہوتی ہے۔
۔۔۔ حامد سراج فطری قصہ گو ہے، کہانی کہنے کی دھن میں کبھی کبھار بنے ہوئے سانچوں کو بھول بیٹھتا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے وہ اپنی تخلیقی اپج کو اہم جانتا ہے اور مطمئن ہو جاتا ہے۔ لیکن یہاں قاری کا اطمینان سوالیہ ہو سکتا ہے۔ اس پہلو پر دھیان دے تو اس کی کہانیوں کی تعداد کم ہو سکتی ہے اور معیار فزوں تر۔۔۔ مجھے یقین ہے کہ ایسا ہوا تو فکشن کا سنجیدہ قاری اس کو محض جانے گا ہی نہیں، مانے گا بھی۔

یہ بھی پڑھیے ۔۔۔

***
نام کتاب: چوب دار
مصنف: محمد حامد سراج
تعداد صفحات: 174
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Chobdaar by Hamid Siraj.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

چوب دار - افسانے از محمد حامد سراج :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1اجتماعی مات9
2خودداری کی نیند20
3قدیمی کرسی اور کتاب کی مرمت26
4الٹے پاؤں33
5لرزیدہ لمحوں کا تاوان43
6شور بہت کرتا تھا55
7میکینک کہاں گیا61
8لالٹین جلتی رہے75
9بوسیدہ آدمی کی محبت83
10امام غزالی کا گمشدہ کردار91
11ڈرائینگ روم اک گزرگاہ ہے100
12ذہن بازار117
13گرمی بہت ہے124
14بےانت صحرا127
15اعلان136
16کنجی144
17چوب دار150
18کنواں، کٹورا اور کوا162
19کاغذ کی راکھ169

Chobdaar, selected short stories by Hamid Siraj, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں