بندہ پرور تھام لو جگر - فلم پھر وہی دل لایا ہوں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-09-02

بندہ پرور تھام لو جگر - فلم پھر وہی دل لایا ہوں

phir-wohi-dil-laya-hoon
نغمہ : پھر وہی دل لایا ہوں
فلم : پھر وہی دل لایا ہوں (1963)
نغمہ نگار : مجروح سلطان پوری
گلوکار : محمد رفیع
اداکار : جوائے مکرجی، آشا پاریکھ
موسیقار : او پی نیر
یوٹیوب : Banda Parvar Thaam Lo Jigar - Mohammed Rafi - PHIR WOHI DIL LAYA HOON

بندہ پرور ، تھام لو جگر ، بن کے پیار پھر آیا ہوں
خدمت میں آپ کے حضور ، پھر وہی دل لایا ہوں

جس کی تڑپ سے رخ پہ تمہارے آیا نکھار غضب کا
جس کے لہو سے اور بھی چمکا رنگ تمہارے لب کا
گیسو کھلے زنجیر بنے
اور بھی تم تصویر بنے
آئینہ دلدار کا
نذرانہ پیار کا
پھر وہی دل لایا ہوں ۔۔۔

میری نگاہِ شوخ سے بچ کر یار کہاں جاؤ گے
پاؤں جہاں رکھ دو گے ادا سے ، دل کو وہیں پاؤ گے
جاؤں کہیں یہ خیال کہاں
رہوں جدا یہ مجال کہاں
آئینہ دلدار کا
نذرانہ پیار کا
پھر وہی دل لایا ہوں ۔۔۔

Banda Parvar Thaam Lo Jigar - film: Phir wohi Dil Laya Hoon (1963)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں