رات کلی ایک خواب میں آئی - فلم بڈھا مل گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-08-19

رات کلی ایک خواب میں آئی - فلم بڈھا مل گیا

raat-kali-ek-khwab-mein-aayi

نغمہ : رات کلی ایک خواب میں آئی
فلم : بڈھا مل گیا (1971)
نغمہ نگار : مجروح سلطان پوری
گلوکار : کشور کمار
اداکار : نوین نشچل، ارچنا
موسیقار : آر ڈی برمن
یوٹیوب : Raat Kali Ek Khwab Mein - Navin Nischol - Archana - Buddha Mil Gaya - Kishore Kumar - RD Burman



رات کلی ایک خواب میں آئی اور گلے کا ہار ہوئی
صبح کو جب ہم نیند سے جاگے، آنکھ تم ہی سے چار ہوئی

چاہے کہو اسے میری محبت، چاہے ہنسی میں اڑا دو
یہ کیا ہوا مجھے مجھ کو خبر نہیں، ہو سکے تم ہی بتا دو
تم نے قدم تو رکھا زمین پر، سینے میں کیا جھنکار ہوئی

آنکھوں میں کاجل اور لٹوں میں کالی گھٹا کا بسیرا
سانولی صورت موہنی سی مورت، ساون رت کا سویرا
جب سے یہ مکھڑا دل میں کھلا ہے، دنیا میری گلزار ہوئی

یوں تو حسینوں کے، مہ جبینوں کے، ہوتے ہیں روز نظارے
پر انہیں دیکھ کے، دیکھا ہے جب تمہیں، تم لگے اور بھی پیارے
بانہوں میں لے لوں، ایسی تمنا، ایک نہیں کئی بار ہوئی

Raat Kali Ek Khwab Mein Aayi - film: Buddha Mil Gaya (1971)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں