مخالف ہندو توا صحافی گؤری لنکیش کو گولی مار دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-09-06

مخالف ہندو توا صحافی گؤری لنکیش کو گولی مار دی گئی

Journalist-Gauri-Lankesh
بنگلورو
آئی اے این ایس
کنٹرا سینئر جرنلسٹ اور سماجی جہد کار گوری لنکیش کو آج شام بعض نامعلوم افراد نے اس کی رہائش گاہ پر گولی مارکر ہلاک کردیاپولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ہمیں معلوم ہوا کہ انہیں قریبی فاصلہ سے اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب وہ راجیشوری نگر میں اپنے گھر کے گیٹ کے پا س کھڑی ہوئی تھی۔یہو اقعہ 8:30بجے شام پیش یا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار آئی اے این ایس سے یہ بات کہی ۔ گواہوں کے بیان کے مطابق گولیاں لنگیش کی پیشانی پر فائر کی گئیں جس سے اس کی فوری ہلاکت واقع ہوگئی۔ عہدیدار نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے ہم ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیں گے ۔ خیال رہے کہ لنگیش مشہور کنٹرا ہفتہ وار لنکیش پتریکا ، کی ایڈیٹر تھیں اور نومبر2016ء میں ان کے خلاف چھ مہینے جیل کی سز اسنائی گئی تھی اور بی جے پی قائدین کے خلاف ایک رپورٹ شائع کرنے پر ان کے خلاف ہتک عزت کا ایک کیس دائر کیاگیا تھا ۔ کرناٹک کے نئے وزیر داخلہ راما لنگا ریڈی جو سٹی پولیس کمشنر کے ساتھ فوری مقام واردات پر پہنچ گئے اخباری نمائندوں سے کہا کہ حملہ آوروں نے سات راؤنڈ فائر کئے۔ کہاجاتا ہے کہ گوری نے پولیس سے تحفظ طلب نہیں کیا تھا اس لئے انہیں کوء سیکوریٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔ چیف منسٹر سدارامیا نے اس جرم کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نامور جرنلسٹ گوری لنگیش کے قتل کے بارے میں جان کر انہیں شدید صدمہ ہوا اور میرے پاس اس سنگین جرم کی مذمت کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ گوری سیکولرازم کی ایک علمبردار تھیں اور انہوں نے نا انصافی کے خلاف جدو جہد کی تھی ۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر نے یہ بات کہی ۔ وہ ایک بائیں بازو کی مفکر اور ہندوتوا سیاست کی کٹرنقادتھیں ۔ جس انداز سے لنگیش کا قتل کیا گیا ہے وہ کنٹرا کے ترقی پسند مفکر اور ریسر چر ایم ایم کالبرگی کے ماضی میں ہوئے قتل کی یاد دلاتا ہے جو اگست2015ء میں دھارواڑ میں ان کی رہائش گاہ پر طلب کیا گیا جو بنگلوروسے400کلو میٹر دور واقع ہے ۔ آر ایس ایس کے ریاستی یونٹ نے اپنے ایک بیان میں گوری کے شرمناک قتل پر سخت صدمے کا اظہار کیا۔ اس نے کہا کہ آر ایس ایس ریاستی حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس قتل کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔ سینئر بی جے پی لیڈر کے ایس اشیورپا نے عوام کی زندگیوں کے تحفظ میں ناکام رہنے پر سدارامیا حکومت پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کلبرگی اور گوری جیسے ممتاز ادیبوں کے تحفظ میں ناکام رہی ہے۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ گوری کو بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرہلاد جوشی کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کیس میں خاطی قرار دیا گیا تھا۔ بی جے پی قائد نے گوری کے ہفتہ وار میں بھگوا جماعت کے بعض قائدین کے خلاف شائع ہونے والی ایک خبر پر یہ کیس دائر کیا تھا۔

Journalist Gauri Lankesh, known critic of Hindu right-wing extremism, murdered

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں