نریندرمودی اور امیت شاہ کا گجرات ماڈل ناکام - ڈگ وجئے سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-09-07

نریندرمودی اور امیت شاہ کا گجرات ماڈل ناکام - ڈگ وجئے سنگھ

احمد آباد
پی ٹی آئی
سینئر کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ نے آج بتایا کہ وزیرا عظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ نے گجرات ترقیاتی ماڈل کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا ہے۔ انہوں نے اسے ناکامی قرار دیا۔ سنگھ نے اسمبلی انتخابات سے قبل اور گزشتہ ماہ راجیہ سبھا انتخابات میں پارٹی قائد احمد پٹیل کے خلاف ووٹ دینے پر شنکر سنہہ واگھیلا پر بھی تنقید کی ۔ انہوں نے بتایا کہ جس طرح نریندر مودی جی اور امیت شاہ جی نے ہمیں بے وقوف بنایا ہے وہ فقید المثال رہا ہے۔ سنگھ نے ساحلی علاقہ پور بندر میں صحافیوں کو یہ بات بتائی ۔ وہاں انہوں نے دوارکا روانگی سے قبل مقامی کانگریسی ورکرس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔گجرات ترقیاتی ماڈل پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس قائد نے بتایا کہ سماجی ترقی اشارہ کنندہ کے لحاظ سے گجرات دیگر ریاستوں سے پیچھے ہے اور وائبیر نیٹ گجرات سمٹ کے دوران جن مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے انہیں عملی جامہ نہیں پہنچایا گیا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ گجرات ماڈل کہاں ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ سماجی ترقیاتی اشارہ کنندہ کے لحاظ سے ریاست 13ویں یا14ویں مقام پر ہے جب کہ سر گرم گجرات میں یادداشت مفاہمتوں پر دستخط کئے گئے اور فیکٹریاں قائم نہیں کی گئیں۔

Gujarat is nowhere number one at any level," Digvijay Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں