اتر پردیش میں گاؤ رکھشا کے نام پر غنڈہ گردی ناقابل برداشت - نئے ڈی جی پی اتر پردیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-04-23

اتر پردیش میں گاؤ رکھشا کے نام پر غنڈہ گردی ناقابل برداشت - نئے ڈی جی پی اتر پردیش

22/اپریل
اتر پردیش میں گاؤ رکھشا کے نام پر غنڈہ گردی ناقابل برداشت - نئے ڈی جی پی اتر پردیش
لکھنو
پی ٹی آئی، یو این آئی
اتر پردیش پولیس کے نئے سربراہ سلکھان سنگھ نے آج کہا کہ ریاست میں غنڈہ گردی کو کچل دیاجائے گا اور انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں وی آئی پیز کی بھی رعایت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں غیر جانبدارانہ پولیسنگ کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔1980بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار نے کہا کہ بلا مروت الفاظ میں کہا کہ جو کوئی غنڈہ گردی یا مجرمانہ سر گرمیوں میں ملوث ہوں ان کے ساتھ کوئی رحم نہ کیاجائے گا۔ ایسے لوگ اب بچ نہیں سکیں گے اور اس سلسلہ میں اہم شخصیات کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔ سنگھ نے کہا کہ قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ اور پولیس کو کام کرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔ سلکھان سنگھ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد آج میڈیا سے کہا کہ پولیس بغیر کسی دباؤ کے اپنا کام کرے گی اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ پولیس کی ترجیحات میں عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ امن و قانون بگاڑنے والوں کو کسی بھی حالت میں مہلت نہ دینا شامل ہے ۔ پولیس کے جوانوں کو کام کرنے کی مکمل آزادی ملے گی ۔ پولیس عوام کے مفادات اور حقوق کا پورا خیال رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح ہوگی کہ100فیصدایف آئی آر درج کی جائے ۔ عوام کے تئیں پولیس کے طرز عمل اور طریقہ کار کو بہتر بنانا ضروری ہے ۔ گاؤ رکشا کے نام پر کسی کو بھی غنڈہ گردی کرنے کی چھوٹ نہیں دی جائے گی ۔ اینٹی رومیو اسکواڈ کا کام کسی کی تلاشی لینا نہیں بلکہ چھیڑ خانی کرنے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔ پولیس اپنے دائرے میں رہ کر کام کرے گی۔ میڈیا کے اس سوال پر کہ آپ کے معیاد اسی سال ختم ہورہی ہے اس عرصہ میں آپ پولیس میں کس طرح اصلاحات لائیں گے اس پر نئے ڈی جے پی نے کہا کہ مجھے اس عرصہ میں اپنی صلاحیت کو ثابت کرنا ہو گا۔پولیس مشنری میں واقع کرپشن کے سوال پر سنگھ نے کہا کہ تمام مقدمات کی شفافیت کے ساتھ تحقیقات کی جائے گی ۔ پولیس کو انسان دوست اور خوش اخلاق بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ ان کی ترجیحات مین خواتین کی حفاظت کرنا شامل ہے ،ریاست میں خواتین رات کے کسی بھی وقت سفر کرنے میں خوف محسوس نہ کریں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں سنگھ نے کہا کہ ریاست میں آئی ایس کے ہمدردوں کی موجودگی ے تعلق سے میڈیا کے ذریعہ واقف ہوئے ہیں، میں اس چیلنج کی طرح لیتے ہوئے پولیس فورس کو ان خطرہ سے نمٹنے کے قابل بناؤں گا ۔ اتر پردیش کے نئے ڈی جے پی نے کہا کہ یوگی حکومت کے لئے بد عنوانیوں ناقابل برداشت ہیں۔ کسی کے خلاف بھی بد عنوانیوں کی شکایت وصول ہونے پر تحقیقات کی جائیں گی اور شکایت کنندہ کے نام ظاہر نہیں کیاجائے گا ۔ قصور وار عہدیداروں کو سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کئی پولیس عہدیدار جو کئی برسوں سے ایک ہی مقام پر برقرار ہ یں ان کا تبادلہ کردیاجائے گا۔ اس سوال پر کہ پولیس پر حملوں میں اضافہ ہورہا ہے جیسا کہ حالیہ واقعہ جس میں ایس ایس پی سہارن پور کی رہائش گاہ پر بی جے پی کے رکن پالیمان کی قیادت میں نکالا گیا جلوس کے واقعہ پر نئے ڈی جے پی نے کہا کہ ہم اس سلسلہ میں احتیاط کریں گے کہ اس طرح کے واقعہ رونما نہ ہوں اور کسی کے بھی خلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔

New UP DGP Sulkham Singh warns cow vigilantes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں