بائیکاٹ سے ہندوستان کو نقصان ہوگا - چین کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-29

بائیکاٹ سے ہندوستان کو نقصان ہوگا - چین کا انتباہ

28/نومبر
نئی دہلی
یو این آئی
دیوالی کے موقع پر ملک کے کئی حصوں میں چین کی بنی اشیاء کے بائیکاٹ کے مطالبے پر چین نے کہا کہ اس سے ہندوستان کو زیادہ نقصان ہوگا۔ چین کے سفارت خانہ نے کل یہاں جاری ایک بیان میں کہا دیرینہ مدت میں اس بائیکاٹ سے نہ صرف چین کی اشیاء کی فروخت متاثر ہوگی اس سے ہندوستان میں صارفین پر منفی اثر بھی پڑے گا۔ بغیر کسی مناسب متبادل کے چین کے سامان کے بائیکاٹ سے سب سے زیادہ متاثر ہندوستانی تاجر اور صارفین ہوں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین دنیا کا سب سے بڑا تجارتی ملک ہے اور2015ء میں اس کی تیار کردہ مصنوعات کی برآمدگی2276.5ارب ڈالر کے برابر تھی ۔ انہوں نے کہا اس دوران ہندوستان کو برآمدکی گئی اشیاء اس کی محض دو فیصد تھی۔ اس لئے ہندوستانی بائیکاٹ کا چین پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا ۔ چین صرف اس بات سے فکر مند ہے کہ اس سے چینی یونٹس کی جانب سے ہندوستان میں ہونے والی سرمایہ کاری پر برا اثر پڑے گا۔ ساتھ ہی دو طرفہ تعاون بھی متاثر ہوگی ۔ چین اور ہندوستان کے لو گ ایسا نہیں چاہیں گے ۔ اڑی میں فوجی کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھی کشیدگی کے پیش نظر ہندوستان میں چین کے سامان کے بائیکاٹ کا مطابہ کیاجارہا ہے کیونکہ چین کو پاکستان کا حامی سمجھاجاتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں