آر ایس ایس کے خلاف ریمارکس پر قائم ہوں اور رہوں گا - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-02

آر ایس ایس کے خلاف ریمارکس پر قائم ہوں اور رہوں گا - راہول گاندھی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ گاندھی جی کے قتل کے آر ایس ایس کے خلاف دئیے گئے اپنے بیان کے ایک ایک لفظ پر قائم ہیں اوراس کے لئے مہاراشٹرا کی عدالت میں مقدمہ کا سامنا کرنے تیار ہیں جس نے ایک ملازم کی حیثیت سے انہیں سمن جاری کیا ہے۔ راہول کی پیروی کرتے ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس آر ایف نریمن کی بنچ سے کہا میں ایک ایک لفظ پر قائم ہوں اور اپنے الفاظ کبھی واپس نہیں لوں گا ، میں کل بھی اس پر قائم تھا، آج بھی ہوں، اور مستقبل میں بھی اپنے الفاظ پر قائم رہوں گا اور میں مقدمہ کا سامنا کرنے تیار ہوں۔ کانگریس کے نائب صدر نے آر ایس ایس کے خلاف یہ بیان ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کے موقع پر دیا تھا۔ مہاراشٹرا کی بھیونڈی عدالت میں انہیں اس پر ہتک عزت کے مقدمہ کا سامنا ہے ۔ معاملہ جب بنچ کے روبرو زیر سماعت آیا تو شکایت درج کرنے والے ایک آر ایس ایس عہدیدار کے وکیل نے کہا کہ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ اگر راہول گاندھی گاندھی ایک اور وضاحتی بیان دیں کہ گاندھی جی کے قتل کے پیچھے آر ایس ایس کا ہاتھ ہونے کی بات کہنے کا ان کا کبھی ارادہ نہیں تھا، تو یہ معاملہ ختم کیاجاسکتا ہے تاہم سبل نے کہا کہ عدالت عظمیٰ یہ بات ریکارڈ میں لاسکتی ہے کہ راہول مقدمہ کا سامنا کرنے تیار ہیں ، جب کہ وہ اپنے ہر لفظ پر قائم ہیں۔ عدالت نے اس کیس میں بھیونڈی کی عدالت میں شخصی حاضری سے راہول کو استثنیٰ دینے سے انکار کردیا۔ آر ایس ایس عہدیدار کی پیروی کرتے ہوئے سینئر ویل یو آر للت نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں جب بھی انتخابات آئے کانگریس نے بابائے قوم کی ہلاکت کے لئے آر ایس ایس کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کی اس لئے راہول سے وضاحتی بیان کی ضرورت ہے ۔ جب بھی انتخابات آئے آر ایس ایس کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، اگر راہول بیان دینے پر امادہ نہیں ہیں تو وہ آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے انتخابی جلسہ میں استعمال کئے گئے ان کے جملوں کا تسلسل پیش کرسکتے ہیں ۔ اس کے جواب میں سبل نے کہا کہ فریق مخالف کا بیان سیاسی تقریر کی طرح ہے اسے سپریم کورٹ قبول نہیں کرسکتا۔ عدالت نے راہول کی درخواست جو بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف داخل کی گئی تھی سننے سے انکار کردیا جس پر سبل نے اسے واپس لینے کی خواہش ظاہر کی بنچ نے یہ اجازت دیتے ہوئے خصوصی مرافعہ کو دستبرداری کی حیثیت سے خارج کردیا ۔بنچ نے یہ بھی کہا کہ سماعتی عدالت، عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کے کسی بھی ریمارک سے متاثر ہوئے بغیر معاملہ کی سماعت جاری رکھے گی۔

Stand by RSS remark, ready for trial: Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں