آندھرا کے مقابلہ میں تلنگانہ میں انتہا پسندی میں کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-04

آندھرا کے مقابلہ میں تلنگانہ میں انتہا پسندی میں کمی

نئی دہلی
یو این آئی
ملک کی دو جنوبی ریاستوں میں نکسل ازم کا جہاں تک تعلق ہے ، بائیں بازو کی انتہا پسندی نے پچھلے دو سال کے دوران بدلتے ہوئے رجحانات کی عکاسی کی ہے جب کہ مماثل عرصہ میں تلنگانہ میں اس کا اثر کم رہا ۔ راجیہ سبھا کو آج مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج گنگا رام اہیر نے ایک تحریری جواب میں یہ مطلع کیا ہے ۔2014ء میں آندھرا پردیش میں18نکسل واقعات کی اطلاع ملی ۔ ان میں چار افراد ہلاک ہوئے ۔ جب کہ اسی سال تلنگانہ میں14واقعات ہوئے اور پانچ اموات ہوئیں ۔2015میں نکسلائٹس کے 35واقعات سامنے آئے ان میں آندھرا پردیش میں آٹھ افراد فوت ہوئے جب کہ مماثل سال تلنگانہ میں انتہا پسندی کے گیارہ واقعات میں دو افراد فوت ہوئے ۔2016میں (15جولائی تک)اے پی میں انتہا پسندی کے بارہ واقعات ہوئے جن میں پانچ اموات ہوئیں جب کہ اسی عرصہ میں تلنگانہ میں انتہا پسندی کے پانچ واقعات ہوئے لیکن کوئی اموات نہیں ہوئیں۔ انہوں نے بتایا ہماری حکومت کی یہ کوشش ہے کہ بائیں بازو کے انتہا پسندوں کو اصل دھارے پر لایا جائے ۔ ریاستی حکومتیں خود سپردگی اور باز آباد کاری کی اپنی پالیسیاں رکھتی ہین تاکہ انتہا پسندوں کی باز آبادکاری کی جاسکے۔ ریاستی حکومتوں کی کوششوں میں مدد کی غرض سے مرکزی حکومت، بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ ریاستوں کے لئے سیکوریٹی سے متعلق اخراجات کی اسکیم کے تحت اس کی خود سپردگی کے لئے اور باز آباد کاری کے لئے مقررہ پالیسی کے معنوں میں بائیں بازو کے خود سپردگی انتہا پسندوں کی باز آبادکاری پر ریاستی حکومتوں کی جانب سے عائد ہوئے اخراجات کی پا بجائی کرتی رہی ہے ۔ یکم اپریل2013ء سے موثر طور پر لاگو نظر ثانی شدہ پالیسی کے بموجب مرکزی حکومت خود سپرد شدہ ایل ڈبلیو ای کے لئے گرانٹ پر آئے مصارف کی ری امبرسمنٹ کرتی رہی ہے ۔ یہ بائیں بازو انتہا پسند کے اونچے کیڈر کے لئے2.5لاکھ روپے اور ایل ڈبلیو ای کے متوسط نچلے رینک کے لئے1.5لاکھ روپے ہے۔ ہتھیاروں کی سپردگی کے لئے دئیے گئے اضافی مراعات کا بھی ری امبرسمنٹ کیاجاتا ہے جو ڈینونیٹر سے لیکر لائیٹ مشین گن تک سپرد کردہ ہتھیاروں کی قسم کے مطابق دس تا 35ہزار روپے ہوگا۔ اسکیم کے حصہ کے تحت31مارچ2016تک خود سپرد کردہ کے لئے ماہانہ چار ہزار روپے کا اسٹائفنڈ ادا کیاجاتا ہے جو زیادہ سے زیادہ36ماہ تک دیاجاتا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں