پی ٹی آئی
ریزروبینک آف انڈیا کے ڈپٹی گورنر ارجیت پٹیل کو آر بی آئی کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ رگھو رام راجن کی جگہ لیں گے جو چار ستمبر کو سبکدوش ہورہے ہیں۔ 52سالہ پٹیل جنوری2013میں تین سال کے لئے ڈپٹی گورنر مقرر کئے گئے تھے تاہم انہیں جنوری میں توسیع دی گئی ۔ پٹیل کو راجن کا افراط زر سے لڑنے والے سپاہی کے طور پرپہچانا جاتا ہے ۔ راجن نے جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ دوسری میعاد میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں اور اپنے تدریسی پیشہ کی طرف واپس ہونا چاہتے ہیں۔ راجن پر چند گوشوں کی طرف سے خاص طور بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا سبرامنیم سوامی کی جانب سے تنقیدوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس دوران وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ارجیت پٹل آر بی آئی کے اگلے گورنر کی حیثیت سے ہندوستان کی معاشی ترقی میں تعاون کریں گے۔ جیٹلی نے پٹیل کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ رگھو رام راجن دو دہوںمیں ایسے پہلے گورنر ہیں جنہیں دوسری میعاد نہیں ملی۔
RBI under new governor Urjit Patel
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں