ممبئی - گوا مہاڈ پل منہدم - 29 افراد لاپتہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-04

ممبئی - گوا مہاڈ پل منہدم - 29 افراد لاپتہ

مہاڈ(مہاراشٹرا)
پی ٹی آئی
کم سے کم29افراد لا پتہ ہوگئے جب کہ دو بسوں اور دس خانگی گاڑیاں ساوتری ندی کے برج کے منہدم ہوجانے پر بہہ گئیں۔ دریا سے دو نعشیں نکالی گئیں ۔ لاپتہ افراد کی شدت سے تلاش جاری ہے ۔ ضلع کلکٹر رائے گڑھ شیگل اگلے نے مقام حادثہ پر یہ بات بتائی جو ممبئی سے170کلو میٹر دور ہے۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈ نویس نے ٹوئٹ کیا کہ ریاستی آر ٹی سی کی دو بسیں، 18مسافرین اور دو ڈرائیورس، دو کنڈیکٹرس کے ساتھ لاپتہ ہیں۔ فڈ نویس نے جو صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں۔ کہا کہ دو پل متوازی ہیں۔ ایک نیا ہے اور دوسرا انگریزوں کے دور کا تعمیر کردہ ہے ۔ پرانا پل منہدم ہوگیا ۔ بنیادی وجہ شدید دباؤ ہوسکتی ہے۔ مہابلیشور کے آبگیر علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث دریائے ساوتری میں طغیانی آئی ہوئی ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ہائی وے پر ٹریفک روک دی گئی ۔ نظم و نسق ، نئے پل کی جانچ کررہی ہے کہ وہ کتنا مستحکم ہے ۔ این ڈی آر ایف ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے ۔ پل سے بہہ جانے والوں کی تلاش کے لئے کوسٹ گارڈ نے چیتک ہیلی کاپٹر کو کا پر لگا دیا ہے ۔ واقعہ کے فوری بعد رائے گڑھ کے سپرنٹنڈت پولیس ایس حق اور کلکٹر نے اس مقام کا دورہ کیا جہاں پل تھا۔ تاریکی کے باعث بچاؤ سر گرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی جو صبح بحال ہوگئی۔ بحریہ نے ہر موسم میں اڑان بھرنے والا سی کنگ420طیارہ ، غوطہ خوروں کی ٹیم کے ساتھ بھیجا ہے ۔ ایک اور مشن پر کام کرنے والے سی کنگ420ہیلی کاپٹر کا رخ موڑ کر اسے تلاشی مہم پر لگا دیا گیا ہے ۔ گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے انسانی جانوں کے اتلاف پر دکھ کا اظہار کیا۔ این ڈی آر ایف کی چار ٹیمیں جوفی کس چالیس ماہر غوطہ خوروں پر مشتمل ہے ، کوسٹ گارڈ اور دیگر ایجنسیوں کا ساتھ دے رہی ہیں۔ ٹیموں نے پل سے100تا200میٹر کا علاقہ چھان مارا ہے۔ علاقہ کو وسعت دی جائے گی ۔ آئی اے این ایس کے بموجب کم از کم دو بسیں تقریبا بائیس مسافرین کے ساتھ چہار شنبہ کی صبح سیلاب کے پانی میں بہہ گئیں ۔ ریاستی حکومت ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، انڈین نیوی اور انڈین کوسٹ گارڈ نے مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کا رپوریشن کی بسوں اور دیگر پانچ لاپتہ گاڑیوں کا پتہ چلانے بڑے پیمانہ پر مہم شروع کردی ہے ۔ چیف منسٹر فڈ نویس ، وزراء اور کلکٹر رائے گڑھ، صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے فڈ نویس کو فون کیا اور بچاؤ مہم میں مدد کی پیشکش کی ۔ د و منحوس بسوں میں ایک جئے گڑھ ۔ مبئی کا ایک ڈرائیور ایس ایس کامبلے اور کنڈکٹر وی کے دیسائی تھا جبکہ دوسری بس راجہ پور۔ بوریولی شمالی ممبئی کو ای ایس منڈے چلا رہا تھا اور اس کے کنڈکٹر کا نام پی پی شر کے بتایا جاتا ہے ۔ یہ دونوں بسین چپلون ڈپو رتنا گری کی تھیں۔ دریائے ساوتری میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں انگریزوں کے دور کا70سال پرانا پل منہدم ہوگیا ۔ ہر بس میں گیارہ مسافر سوار تھے ۔ دونوں بسوں کے کسی بھی ڈرائیور یا مسافر سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانچ تا چھ خانگی گاڑیاں بھی لاپتہ ہیں ۔ اندیشہ ہے کہ یہ بھی سیلاب میں بہہ گئی ہوں گی۔ کلکٹر اگلے نے بتایا کہ پل انگریزوں کے دور کا تھا۔ نیشنل ہائی ویز اٹھاریٹی سے بات کے بعد ہم نے ٹریفک قریب میں بنے نئے متوازی پل پر منتقل کردی تھی۔ وزیر باز آبادکاری چندرکانت پاٹل نے کہا کہ ہیلی کاپٹر س تعینات کئے جائیں گے اور لاپتہ گاڑیوں کی تلاش کے لئے مسلح افواج کی مدد لی جارہی ہے ۔ کونکن، شمالی اور مغربی مہاراشٹرا میں گزشتہ پانچ دن سے موسلا دھار بارش جاری ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بارش سے متعلق واقعات میں کم از کم دس جانیں جاچکی ہیں ۔
پارلیمنٹ کو جانکاری
مہاراشٹرا میں کل رات ایک پل منہدم ہوجانے کے باعث دو مسافر بسوں اور دیگر چار گاڑیوں کے دریائے ساوتری میں بہہ جانے کا اندیشہ ہے ۔ مرکز نے 12کشتیوں اور ماہر غوطہ خوروں کے ساتھ چار این ڈی آر ایف ٹیمیں بھیجی دی ہیں ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا کو بتایا کہ دو ہیلی کاپٹرس بھی بھیجے گئے ہیں اور مرکز، ریاستی حکومت کو ہر ممکنہ مدد دے رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بیان شیو سینا کے ونائک راوت کے مسئلہ اٹھانے پر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہایت دکھ کی بات ہے ۔ یہ واقعہ کل رات لگ بھگ ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا۔ دو مسافر بسیں اور دیگر چار گاڑیاں اندیشہ ہیں کہ دریا میں بہہ گئی ہیں ۔

British-era bridge near Mahad washed away in floods, 29 feared dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں