میں محافظ باپ نہیں ہوں - انیل کپور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-14

میں محافظ باپ نہیں ہوں - انیل کپور

anil-kapoor-kids
نئی دہلی
پی ٹی آئی
انیل کپور نے اپنے بچوں سونم، رہیا اور ہرش وردھن کو ان کے بڑے ہونے تک فلم انڈسٹری کی چمک دمک سے دور رکھا،لیکن اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اب محافظ باپ نہیں ہیں ۔ 52ساہ اسٹار نے کہا کہ انہیں بھروسہ ہے کہ ان کے بچے جو سبھی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں ، اپنی نگہداشت خود کرسکتے ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے معمول کی اور سادہ زندگی بسر کریں اور ا پنی تعلیم پر توجہ مرکوز کریں ۔ میں ایک محافظ باپ نہیں ہوں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ والدین کو اسی وقت اولاد کے لئے حفاظتی بننا چاہئے جب کہ وہ چھوٹے ہوں ۔ اب وہ بڑے ہوگئے ہیں ۔ وہ اپنے فیصلے خود لے سکتے ہیں ۔ سچ بات تو یہ ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہمیشہ رہنے والے نہیں ہیں اور انہیں خود اپنی دیکھ بھال کرلینا ہوگا اور وہ بڑی عمدگی سے یہ سب کررہے ہیں ۔ انیل کپور کو خوشی ہے کہ ان کی لڑکی نے شہرت پائی ہے اور امید کرتے ہیں کہ ان کا لڑکا ہرش وردھن جو پہلی بار اداکاری کے میدان میں آیا ہے اور راکیش اوم پرکاش مہرہ کی فلم مرزیا میں کام کررہا ہے ، وہ بھی شہرت حاصل کرے گا۔ سونم کپور اور ہرش وردھن جو اداکاری کے میدان میں آئے ہیں ان کے بر خلاف رہیا نے بالی ووڈ میں بطور پروڈیوسر اپنے کیرئیر کا انتخاب کیا ہے ۔ انہوں نے عائشہ اور خوبصورت فلمیں بنائی ہیں ۔ ان کا اگلا پ راجکٹ ویری دی ویڈنگ ہے، جس میں سونم کے ساتھ کرینہ کپور خان، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیہ کام کریں گے ۔ تمام خاتون اسٹارس پر مشتمل اس پراجکٹ کی ہدایت شاشنکا گھوش دیں گی۔ کرینہ کپور جو پہلی بار حمل سے ہیں وہ اس فلم کی شوٹنگ اگست میں کریں گی ۔ اب بالی ووڈ میں وقت بدلتا جارہا ہے ۔ اداکارائیں بھی اداکاروں کی طرح بگ اسٹارس بن رہی ہین۔ انہیں ان کے مساوی بلکہ بعض اوقات ان سے بھی زیادہ معاوضہ دیاجاتا ہے ۔

I am not a protective father: Anil Kapoor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں