امریکہ سے توپوں کی خریداری کو دفاعی کونسل کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-26

امریکہ سے توپوں کی خریداری کو دفاعی کونسل کی منظوری

نئی دہلی
یو این آئی
نریندر مودی حکومت نے امریکہ سے 145الٹرالائٹ ہووتزر توپوں کی خریداری کے ساتھ18دیگر دفاعی خرید تجاوز کو آج منظوری دے دی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے تیس سال سے توپوں کی خریداری نہیں کی تھی۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر کی صدارت والی دفاعی خریداری کونسل کی یہاں ہوئی میٹنگ میں28ہزار کروڑ روپے کی کل قیمت کے ان قرار دادوں کی منظوری دی گئی ۔ کونسل نے بحریہ اور فضائیہ کے لئے بھی بڑے سودے کو منظوری دے دی۔ دفاعی خریداری کونسل نے بوفورس توپوں کے ملک میں تعمیر جدید ورژن کی18دھنش توپوں کو بھی خریدنے کی منظوری دے دی ۔ ان توپوں کو ٹکنالوجی کی منتقلی کے پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے ۔ امریکہ سے یو ایل ایچ توپوں کی خریداری غیر ملکی فوجی فروخت( ایف ایم ایس) عمل سے ہوگا۔

Defence Ministry nod to buy 145 ultra light Howitzers from US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں