ہند بنگلہ دیش سرحد پر باڑھ کی تنصیب کا کام آئندہ سال مکمل ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-26

ہند بنگلہ دیش سرحد پر باڑھ کی تنصیب کا کام آئندہ سال مکمل ہوگا

اگرتلہ
پی ٹی آئی
حکومت ہند نے ہفتہ کو بتایا کہ ہند۔ بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر خار دار تاروں کی تنصیب کا کام2017ء تک مکمل کرلیاجائے گا۔ مرکزی وزارت داخلہ کے تحت محکمہ بارڈر مینجمنٹ کے سکریٹری سشیل کمار جو یہاں کا تین روزہ دورہ پر آئے ہیں کہا کہ ہندوستان نے بنگلہ دیش سے متصل اپنی بین الاقوامی سرحدی پر سال2017ء تک خار دار تاروں کی باڑھ کی تنصیب کے کام کی تکمیل کے لئے ایک ہدف مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے ریاست تریپورہ سے متصل ہند۔ بنگلہ سرحد پر باڑھ کی تنصیب کے کام کو ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لینے ان سے بات چیت کی ۔ اس جائزہ اجلاس میں چیف سکریٹری تریپورہ وائی پی سنگھ، ڈی جی پی کے ناگراج ، ضلع مجسٹریٹ کے علاوہ اس کام میں مصروف تمام ادارے اور بی ایس ایس کے ارکان نے شرکت کی۔

Centre orders complete sealing of Indo-Bangladesh border

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں