یو این آئی
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں مسلم ووٹرس سیاسی جماعتوں کی کامیابی میں کلیدی کردار اکرتے رہے ہیں، ریاست میں مسلمانوں کی آبادی تقریبا28فیصد ہے اور ہندوستان میں یہ تیسری سب سے بڑی(2.47کروڑ) مسلم آبادی ہے ۔ ایسے تمام سیاسی جماعتیں مسلم ووٹ کے حصول کے لئے ان دنوں سر گرداں ہے اور ان مسلم ووٹ کو اپنے خیمے میں لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مسلم ووٹرس294اسمبلی حلقوں میں سے102اسمبلی حلقوں میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، کانگریس اور بایاں محاذ کے درمیان انتخابی تال میل نے مسلم ووٹوں کے حصول کی جنگ مزید دلچسپ بنا دیا ہے ۔ ریاست میں46اسمبلی حلقے ایسے ہیں جہاں مسلم ووٹروں کی تعداد پچاس فیصد سے زاید ہے ، جب کہ سولہ اسمبلی حلقے میں مسلم ووٹ کی شرح چالیس فیصد سے پچاس فیصد کے قریب ہے۔33اسمبلی حلقوں میں مسلم ووٹون کی شرح35فیصد سے چالیس فیصد کے درمیان ہے ۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ریاست کے ایک تہائی سیٹوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے مسلم ووٹرس اہمیت کے حامل ہیں ۔ جب کہ دیگر پچاس اسمبلی حلقوں میں مسلم ووٹ کی تعداد بیس فیصد سے تیس فیصد کے درمیان ہے۔2014ء کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور ترنمول کانگریس علیحدہ علیحدہ انتخابات میں حصہ لیا مگر مسلم ووٹروں کی اکثریت ممتا بنرجی کے ساتھ رہی، جس کی وجہ سے42میں سے34سیٹوں پر ترنمول کانگریس کو کامیابی ملی۔
دریں اثناء کلکتہ سے یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپوزیشن جماعت کی طرف سے دھاندلی کی شکایت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ انتخابات گڑ بڑی کے ذریعہ نہیں جیتے جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، بایان محاذ اور بی جے پی کے درمیان سمجھوتہ ہے اور19مئی کو نتائج آنے کے بعد اس کا انکشاف ہوجائے گا ۔ مرشد آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت دھاندلی کے ذریعہ انتخابات نہیں جیت سکتی ہے۔ بنگال کے انتخابات کے نتائج کے بعد سی پی ایم ، بی جے پی اور کانگریس پارٹیاں معاہدہ کرلیں گی ۔ پہلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر ووٹنگ کو کانگریس اور بایاں محاذ کے خلاف قرار دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ عوام نے ہماری پانچ سالہ حکومت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ کانگریس کے بغیر نہیں چل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں ایک ہی سکے دو پہلو ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی سماج میں تفریق پیدا کرنا چاہتی ہے مگر اسے یہاں کامیابی نہیں ملے گی۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں