ملک بھر میں تاجران زیورات کا احتجاج جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-11

ملک بھر میں تاجران زیورات کا احتجاج جاری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت کی جانب سے غیر چاندی کے زیورات کی فروخت پر ایک فیصد ٹیکس عائد کرے کے خلاف جویلرس کی ہڑتال آج نویں دن میں پہنچ گئی ۔ پارلیمنٹ میں2016-17ء کے پیش کردہ بجٹ میں سوائے شاندی کے تمام اقسا م کے زیورات کی فروخت پر ایک فیصد ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ میں دو لاکھ سے زائد کے زیورات خریدنے والوں کو اپنا پیان کارڈ نمبر دینا لازمی رکھا گیا ہے ۔ اس کے خلاف سارے ملک کے جویلر دو مارچ سے ہڑتال کررہے ہٰں۔ آل انڈیا صراف اسوسی ایشن کے نائب صدر سریندر کمار جین نے بتایا کہ حکومت کو اس بجٹ منصوبہ میں ایک فیصد کے ٹیکس کے لزوم کو تجارت کو محفوظ رکھنے کے لئے دستبرداری اختیار کرنی چاہئے ۔ جین نے کہا کہ1981اور2012ء میں بھی مرکز نے جواہرات اور زیورات کے شعبہ میں ٹیکس عائد کیا تھا لیکن بعد میں اس منصوبہ سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ مدراس جویلرس اینڈ ڈائمنڈ مرچنٹ اسوسی ایشن کی اپیل پر چینائی کا صرافہ بازار ہنوز غیر معینہ مدرت کے لئے مکمل بند ہے ۔ چہار شنبہ کو تلنگانہ کے جوہریوں نے اپنے مطالبات کی تائید میں بھوک ہڑتال شروع کی۔ جن نے کہاکہ بجٹ میں پیش کردہ تجویز کو واپس نہیں لیے جانے تک یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی ۔ کاروباری پہلے پیر تک ہڑتال پر تھے لیکن ان کی درخواست پر حکومت کی جانب سے کوئی مثبت پیغام نہیں ملنے کے پیش نظر اس کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ صرافہ تاجروں کے نمائندوں نے اس سلسلے میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے اپنا مسئلہ ان کے سامنے بھی رکھا تھا۔ اب تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کئے جانے کی وجہ سے پورے ملک کے صرافہ تاجروں نے ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک بڑھادیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس بار کے بجٹ میں جواہرات اور زیورات کی صنعت کے لئے ایک فیصد اکسائز ڈیوٹی نافذ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس سے پہلے سال2012ء میں بھی اس طرح کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ صرافہ تاجروں نے تب اکیس دنوں تک ہڑتال کی تھی جس کے بعد چھوٹ کو دوبارہ نافذ کردیا گیا تھا ۔ اس بجٹ میں پیش کردہ تجویز کی مخالفت میں صرافہ تاجروں نے دو مارچ کو تین روز ہڑتال کا اعلان کیا تھا جسے جمعہ7مارچ تک بڑھا دیا گیا تھا ۔ پیر کو تاجروں نے اسے غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Gold Jewelers in India to Close Shops in Excise Tax Protest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں