چین کی آبادی 2020 تک 1.42 بلین ہوجانے کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-06

چین کی آبادی 2020 تک 1.42 بلین ہوجانے کا اندیشہ

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین کی آبادی2020کے اختتام تک 1.4بلین ہوجائے گی جس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ حکومت نے ایک نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ہر خاندا کو دو بچوں کی اجازت دے دی ہے ۔ پانچ سالہ پلان کا ایک خاکہ آج جاری ہوا جس میں یہ وضاحت کی گئی ۔ 2015کے اختتام پر چین کی آبادی1,37342بلین تھی ۔ قومی ادارہ اعداد و شمار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عوام، حکومت کی اس پالیسی پر عمل کے پابند رہین گے اور پرانی پالیسی کو بالائے طاق رکھنے پر زور دیں گے ۔ ملک کا 13واں پنچ سالہ پلان (2016-2020) قومی لیجسلیچر میں پیش کیاجاچکا ہے جس کی جانچ نیشنل پیپلز کانگریس کرے گی ۔ چین میں فی خاندان ایک بچہ کی پالیسی پر عمل آوری25برسوں سے ہورہی تھی تاہم جاریہ سال اس پالیسی میں ترمیم پر زور دیا گیا جس کے بعد حکومت نے یہ قدم اٹھایا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ملک میں سن رسیدہ اور معمرین کی تعداد200ملین سے زائد ہوچکی ہے ۔ ڈرافٹ( مسودہ) میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ جنسی عدم تواون عالمی سطح پر چین میں سب سے زیادہ ہے ۔

China's population to reach 1.42 billion by 2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں