افضل گرو کی برسی - کشمیر میں سخت سیکوریٹی انتظامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-10

افضل گرو کی برسی - کشمیر میں سخت سیکوریٹی انتظامات

سری نگر
پی ٹی آئی
پارلیمنٹ حملہ کیس کے مجرم افضل گرو کو تین سال قبل آج ہی کے دن پھانسی دئیے جانے کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کرنے علیحدگی پسندوں کی اپیل کے پیش نظر حکام نے آج احتیاطی اقدام کے طور پر سیکوریٹی مین اضافہ کردیا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہاں بتایا کہ قدیم شہر کے پانچ پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں احتیاطی اقدام کے طور پر تحدیدات عائد کردی گئی ہیں۔ ریاست میں نطم و ضبط کے مسائل کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ خان یار، مہاراج گنج، رینا واری، صفا کدل اور نوہٹہ علاقوں میں تحدیدات عائد کی گئی ہیں ، جب کہ میسومہ اور کرال خود پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں نظم و ضبط کی برقراری کے لئے اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے ۔ علیحدگی پسندوں کی جانب سے افضل گرو کو پھانسی کے خلاف بطور احتجاج عام ہڑتال منانے کی اپیل پر وادی کشمیر میں آج عام زندگی متاثر ہوگئی ۔ واضح رہے کہ افضل گرو کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں مجرم قرار دئیے جانے کے بعد 2013میں پھانسی دی گئی تھی اور ان کی نعش دہلی کی تہاڑ جیل میں دفنا دی گئی تھی۔ سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق جیسے سرکردہ علیحدگی پسند قائدین بیرون ریاست ہیں، جب کہ دیگر کئی کو کل گرفتار کرلیا گیا یا نظر بند کردیا گیا ۔ اسی دوران کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف کو چوکنا کردیا گیا ہے۔ جمعہ اور اتوار کو قدیم شہر کے علاقوں میں سنگباری کے واقعات کے پیش نظر سی آر پی ایف کے جوانوں کو شہر میں تعینات کیا گیا تھا۔

Govt to impose restrictions on Afzal Guru's death anniversary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں