این ڈی اے حکومت کو سرمایہ دار دوستوں کی فلاح و بہبود سے ہی دلچسپی - راہول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-06

این ڈی اے حکومت کو سرمایہ دار دوستوں کی فلاح و بہبود سے ہی دلچسپی - راہول

نئی دہلی
یو این آئی
این ڈی اے حکومت پر غریب دشمن اور کسان دشمن ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو صرف اپنے تین یا چار سرمایہ دار دوستوں کی بھلائی سے دلچسپی ہے ۔ راہول گاندھی نے پی سی سی صدور سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم کا کام ملک کو چلانا ہے، بہانے بنانا نہیں ۔ شائد وزیر اعظم مودی کو اب تک یہ بات سمجھ میں نہیں آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان، محنت کش حتی کہ چھوٹے بیوپاری بھی وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں رورہے ہیں ۔ آج بڑے صنعتکار تک ہمارے پاس آتے ہیں اور وزیر اعظم مودی کے بارے میں شکایت کرتے ہیں۔ کانگریس کے وارث نے کہا کہ ان کی پارٹی کسانوں اور غریبوں پر توجہ دینے حکومت پر دباؤ ڈالے گی۔ کچھ عرصہ سے ہم یہ کہتے آرہے تھے کہ بی جے پی حکومت کسانوں اور غریبوں کے لئے کام نہیں کرتی۔ پی سی سی صدور کے ساتھ میری ملاقات میں انہوں نے مجھے بتایا کہ بی جے پی کس طرح ان پالیسیوں کو خراب کررہی ہے جو کانگریس نے غریبوں کے لئے شروع کی تھی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہم انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بی جے پی حکومت ہماری جانب سے شروع کئے گے مختلف پروگراموں جیسے ایم جی این آر ای جی اے جیسے پروگراموں پرکیسے حملہ کررہی ہے۔ ہم بی جے پی حکومت کو اس کے تین یا چار سرمایہ دار دوستوں کے حق میں کام کرنے کی اجازت نہیں دین گے ۔ مختلف پردیش کانگریس کمیٹی صدور کے ساتھ ملاقات میں کانگریس کے نائب صدر نے مختلف مسائل جیسے ارونا چل پردیش میں صدر راج اور سابق یو پی اے حکومت کے پرچم بردار پروگرام منریگا کو کمزور کرنے پر حکومت کو نشانہ بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اے آئی سی سی ہیڈ کوارٹرس میں منعقدہ اس میٹنگ میں چار ریاستوں کیرالا، مغربی بنگال، آسام، ٹاملناڈو اور مرکزی زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں آنے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔ منریگا کے دس سال کی تکمیل پر ملک بھر میں جشن اور موجودہ این ڈی اے حکومت کی جانب سے اس پروگرام کو کمزور کرنے کی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔ کانگریس کے نائب صدر نے2فروری کو اندھرا پردیش کے اننت پور میں ایک پروگرام میں شرکت کی تھی تاکہ منریگا کے دس سال کی تکمیل کا جشن مناسکیں ۔ کانگریس نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یو پی اے کے پرچم بردار پروگراموں جیسے منریگا کو کمزور کررہی ہے ۔

PM's job is to run country, not make excuses: Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں