گاندھی خاندان پر ترقیاتی اسکیمات روکنے وزیراعظم مودی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-06

گاندھی خاندان پر ترقیاتی اسکیمات روکنے وزیراعظم مودی کا الزام

گوہاٹی
یو این آئی
گاندھی خاندان پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج الزام عائد کیا کہ ایک خاندان عوام کے تئیں انتقامی رسائی اپناتے ہوئے غریبوں کے لئے ترقیاتی اسکیمات کو روک رہا ہے جو سابقہ عام انتخابات میں ان کی پارٹی کی شکست کا باعث ہے ۔ کسی کا نام لئے بغیر مسٹر مودی نے دعویٰ کیا کہ جب کہ بیشتر اپوزیشن پارٹیاں اور قائدین عوام کی بھلائی کے لئے بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ایک خاندان پارلیمنٹ میں زیر التوا موافق غریب قوانین کی منظوری کے بشمول تمام تر پہلوؤں میں رکاوٹیں پیدا کررہا ہے ۔ مشرقی آسام میں چائے کی پٹی موران میں بی جے پی کی ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی چند اپوزیشن پارٹیاں اور لیڈرس ہیں جو عوام کی بھلائی کے لئے حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے رضا مند ہیں حالانکہ ہم سیاسی حریف ہیں لیکن ایک خاندان جو زیر التوا موافق عوام پالیسیوں کی منظوری اور اس پر عمل آوری کو روکتے ہوئے ان کی پارٹی کی شرمناک شکست پر عوام سے بدلہ لینے کی کوشش کررہی ہے ۔ کسی بھی سیاسی پارٹی نے کبھی بھی حکومت کے لئے ایسی رکاوٹیں پیدا نہیں کی تھیں۔ ہم لوک سبھا میں قوانین منظور کرانے کے اہل ہیں لیکن وہ راجیہ سبھا کے کام کاج کو روک رہے ہیں ۔ انہوں نے ایوان بالا کی کارراوائیوں کو کانگریس کی جانب سے روکے جانے کا حوالہ دیا جہاں اپوزیشن پارٹی ہنوز اقلیت میں ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ایسی منفی سیاست کسی کو فائدہ نہیں پہنچائے گی اور اپوزیشن سے پرزور اپیل کی کہ ایک تعمیری رول ادا کرے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیاسی اختلافات کی پرواہ کئے بغیر مرکز او ر ریاستی حکومت کو عوام کی بھلائی کے لئے متحدہ طور پر کام کرنا چاہئے ۔ آسام کے چائے کے باغات کے ورکرس کے معیار زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ انہیں امکنہ، صاف پینے کے پانی اور ان کے بچوں کے لئے تعلیم جیسی اقل ترین سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چائے کے باغات کے ورکرس جو ملک کے مختلف علاقوں سے آسام آئے ہیں اور کئی نسلوں سے یہاں قیام پذیر ہیں ۔ آسام کو چائے کی ایک ریاست کا درجہ دلانے میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور دنیا کے منچ میں اس کی شناخت بنائی لیکن ریاست میں حکومت ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کوئی کام کرنے میں ناکام رہی ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی تذکرہ کیا کہ کس طرح سے ایک بچہ چائے کے باغات کے ورکرس کی جانب سے پیدا کردہ چائے فروخت کرتے ہوئے اپنی گزر بسر کے لئے کما رہا ہے ۔ چائے کے باغات کے ورکرس سے پرزور اپیل کی کہ جو ریاست کے مشرقی حصہ میں ایک بڑا ووٹ بینک تشکیل دیتے ہیں۔ آئندہ ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی تائید کریں ۔ آپ نے ریاست میں مختلف حکومتوں کو ووٹ دیا اور انہیں آزمایا اسبار بی جے پی کو ایک موقع دیں اور دیکھیں کہ ہم کس طرح سے ان کی خوشحالی کے لئے ان کی زندگیوں کو تبدیل کردیں گے ۔ کسی بھی حکومت نے آپ سے کئے گئے وعدوں کو پاس و لحاظ نہیں رکھا ۔ بی جے پی اس کے وعدوں پر عمل آوری کی خواہاں ہے اور میں آپ سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ ہم کو آسام کے عوام کے لئے کام کرنے کا ایک موقع دیں ۔ ریاستی بی جے پی صدرومرکزی وزیر سربانندا سونو وال نے جو پارٹی کے چیف منسٹر کے عہدہ کے امید وار بھی ہیں، پارٹی کے کئی ارکان پارلیمان اور ارکان اسمبلی اور دیگر قائدین ریالی میں موجود تھے جس مین زائد از50ہزار پارٹی کارکنوں اور حامیوں نے شرکت کی۔

Gandhi family disrupting Parliament to avenge 2014 poll, PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں