ڈیوڈ ہیڈلی کے بیانات جھوٹ کا پلندہ - رحمن ملک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-11

ڈیوڈ ہیڈلی کے بیانات جھوٹ کا پلندہ - رحمن ملک

اسلام آباد
یو این آئی
حکومت پاکستان نے ممبئی دہشت گرد انہ حملے کے سلسلے میں ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کی گواہی پر اب تک کوئی سرکاری رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے لیکن اس کے ایک سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے اسے جھوٹ کا پلندہ اور بکواس قرار دے کر مسترد کردیاہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور وزیر داخلہ رحمان ملک نے دعویٰ کیا کہ ہیڈلی کو ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را نے کھڑا کیا تاکہ حملے کے بارے میں من گھڑت باتیں کی جاسکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس واقعہ کی مکمل تفصیلات ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ حملہ کرنے والوں کی بھرتی کس قسم کی گئی اور انہیں جانے کے لئے پیسے کس نے دیے ۔ حملہ آور ایسے لوگ تھے جن پر پاکستان حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں تھا ۔ انہوں نے حملے کے سلسلے میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو بھی مسترد کیا۔

Rehman Malik rubbishes Headley's testimony

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں