مودی کی پاکستان میں داؤد سے ملاقات - اعظم خان کا دعویٰ مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-07

مودی کی پاکستان میں داؤد سے ملاقات - اعظم خان کا دعویٰ مسترد

لکھنو، نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے آج اتر پردیش کے سینئر وزیر اعظم اعظم خان کے اس الزام کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کرسمس کے دن اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور میں اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی قیام گاہ پر انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے ملاقات کی تھی ۔ ایک سرکاری ترجمان نے اعظم خان کے دعوے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے ایک گوشہ نے ایسے بیانات آئے ہیں کہ ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کا اصل ملزم داؤد ابراہیم 25دسمبر2015ء کو لاہور میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران موجود تھا ، ایسے الزامات بے بنیاد اور بالکل جھوٹے ہیں۔ جہاں بی جے پی نے اعظم خان پر تنقید کی، وہیں کانگریس کے ترجمان نے بھی اسے کوئی اہمیت نہیں دی اور کہا کہ ایسی باتوں پر بھروسہ نہیں کیاجاسکتا ۔ اعظم خان نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے بین الاقوامی قوانین کو توڑتے ہوئے پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں داؤد سے ملاقات کی تھی ، مودی کو اس کی تردید کرنے دیجئے ، میں ثبوت دوں گا ۔ اعظم خان نے کہا کہ نواز شریف ، ان کی والدہ، اہلیہ اور بیٹیوں کے علاوہ داؤد ابراہیم بھی اس وقت موجود تھا جب مودی نے پاکستانی وزیرا عظم کی قیامگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ بی جے پی کے سدھانشو متل نے اتر پردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو سے کہا کہ وہ فوری ریاستی وزیر کو برطرف کردیں۔ کانگریس کے ترجمان ٹام و ڈکن نے کہا کہ اعظم خان طویل عرصہ سے عوامی زندگی میں ہیں اور انہیں ٹھوس ثبوت کے بغیر ایسا بیان نہیں دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی شخصیات کے ساتھ ہمارے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم ہر بات پر بھروسہ کریں۔ اعظم خان وہی شخص ہیں جنہوں نے اتر پردیش کی پولیس کو کہا تھا کہ ان کی بھیس کو تلاش کریں ۔

Govt rejects as 'baseless' Azam Khan's claim that PM Modi met Dawood in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں