ایجنسیاں
معطل بی جے پی لاء میکر کیرتی آزاد کو ممکن ہے کہ مرکزی وزیر ارون جیٹلی کے خلاف الزامات عائد کرنے پر سخت کاروائی کی جائے گی، جب کہ پارٹی کی مرکزی تادیبی کمیٹی نے انہیں سخت ڈسپلن شکنی میں ملوث پایا جس کے باعث پارٹی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہم نے ایک رپورٹ پارٹی ہائی کمانڈ کو داخل کردی ہے جب کہ انہوںنے لکشمن ریکھا کو عبور کرلیا ہے اور یہ سنٹرل پارلیمنٹری بورڈ پر ہے کہ ان کے خلاف آگے کارروائی کرے، گنیش لال ، چیر مین آف دی ڈسیپلینری کمیٹی نے بتایا۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ یہ ایک عام بات ہے کہ مخالفین پارٹی یا قائدین پر تنقید کرتے ہیں تاہم کوئی قائد جو خود کو پارٹی کا وفادار فوجی کہتا ہے کو یہ لائسنس یا آزادی حاصل نہیں ہے کہ وہ عوامی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ۔ اگر آزاد پارٹی یا قائدین پر حملہ کرنا چاہتے ہیں ،تب انہیں چاہئے کہ وہ پہلے استعفیٰ دیں اور اس کے بعد وہ جو چاہے کہیں ' انہوں نے کہا ۔ معطل لاء میکر نے دعویٰ کیا کہ سیریس فراڈ انوسٹی گیشن آفس( ایس ایف آئی او) کی تحقیقات رپورٹ میں جیٹلی کو ڈی ڈی سی اے معاملے میں وکیل کی حیثیت سے پایا گیا جب کہ انہوں نے کئی سیاستدانوں بشمول پارٹی لاء میکر او ر بی سی سی آئی سکریٹری انوراگ ٹھاکر کو بھی نشانہ بنایا۔
DDCA case: Suspended BJP MP Kirti Azad likely to face strict action
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں