نیپال ہندوستان سے مثبت تعلقات کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-01

نیپال ہندوستان سے مثبت تعلقات کا خواہاں

نئی دہلی، کھٹمنڈو
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نیپال کے اپنے ہم منصب کے پی اولی سے کہا کہ نیپال کے سیاسی مسئلہ کا بات چیت کے ذریعہ دیر پاحل نکالنے کا مشورہ دیا ۔ نیپال میں احتجاج کرکے سیاسی طوفان برپا کرنے کے بعد پہلی مرتبہ وزیر اعظم نیپال اولی نے آج نریندر مودی سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کی اور انہیں نیپال کی سیاسی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کے پی اولی کو مشورہ دیا کہ وہ اتفاق رائے سے ا پنے ملک کے سیاسی مسئلہ کا مستقل حل تلاش کریں ۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم نے نیپال کے امن پسند عوام کو نئے سال2016کی مبارکباد دی ۔ مودی نے اس بات پر زور دیا کہ نیپال کے مسائل کا حل اتفاق رائے سے مستقل طور پر نکالنا بہت ضروری ہے ۔ وزیر اعظم نیپال کی مودی سے ٹیلی فونی بات چیت سے کئی دن قبل نیپالی کابینہ نے فیصلہ کیا ملک کے دستور میں ترمیم کرتے ہوئے مدھسیوں کے اہم مطالبات کو پارا کیاجائے گا۔ نیپال کا مدھیسی طبقہ تعلق ہندوستان کے ترائی کے علاقہ سے ہے ۔ نیپال کے دستور میں اس طبقہ کو نظر انداز کردیا گیا تھا ۔ وزیر اعظم نیپال کے پریس اڈاوائزر پرمود داہل کے بموجب20منٹ تک جاری ہند۔ نیپال وزرائے اعظم کی بات چیت کے دوران مودی نے اولی کو دورہ ہند کی دعوت دی۔ مودی کی اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نیپال اولی نے کہا کہ جیسے ہی ملک کی صورتحال معمول پر آئے گی وہ فوری ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ توقع ہے کہ وزیر اعظمنیپال ، چین کے دورہ سے قبل ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ نیپالی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ سمجھا جارہا تھا کہ وزیر اعظم نیپال اپنے اولین بیرونی دورہ پر چین جائیں گے ۔ نیپالی وزیرا عظم نے نیپالی پارلیمنٹ میں دستور میں ترمیم کے بل کو آگے بڑھانے کے اقدام کو حکومت ہند کی جانب سے خیر مقدم پر اظہار تشکر کیا۔ دہل نے بتایا کہ دونوں قائدین نے بات چیت کے دوران ہند۔ نیپال تعلقات کو مستحکم کرنے کے معاملہ پر بھی غور کیا۔ دہل نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نیپال ٹیلی فونی بات چیت کے دوران کہا کہ وہ ہند۔ نیپال تعلقات کو مثبت سمت میںآ گے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مودی سے ہند۔ نیپال سرحد پر رکژول۔ بیرگنج چیک پوائنٹ پر تجارت رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات کی خواہش کی۔

Nepal seeks positive relations with India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں