آئی اے این ایس
ہندوستان، چین اور امریکہ کے بعد12ملین پاسپورٹس اس سال اجرا کرنے کے باعث دنیا میں تیسرے مقام پر آگیا ہے ۔ یہ بات وزارت خارجہ خارجی امور کے ایک عہدیدار نے آج بتائی ۔ ہندوستان، اپنے شہریوں کو پاسپورٹ کی اجرائی میں تیسرے مقام پر ہے ، جب کہ چین کو پہلا مقام حاصل ہے ، اس کے بعد امریکہ کا نمبر ہے ۔ مکتیش کمار پردیشی ایم ای اے جوائنٹ سکریٹری نے یہ بات کہی ۔ جاریہ مالی سال کے دوران بارہ ملین پاسپورٹس یا تو اجرا کئے گئے ہیں یا اجرائی کے لئے تیار ہیں، جب کہ گزشتہ مالی سال کے دوران(2014-15) میں یہ تعداد10ملین تھی ۔ پانچ سال قبل یہ تعداد صرف سولہ لاکھ تک ہی محدود تھی ۔ پردیشی نے یہ بات کہی ۔ عہدیدار کے بموجب چین نے گزشتہ سال سولہ ملین پاسپورٹس اجرا کئے ، جب کہ امریکہ نے چودہ ملین پاسپورٹس کی اجرائی عمل میں لائی ۔ ہمارا نشانہ پاسپورٹس کی تعدا د میں اضافہ کرنا ہے ، تاکہ مزید20فیصد آئندہ مالی سال کے دوران اجرا کئے جاسکیں ، تاکہ دنیا میں پاسپورٹ کی اجرائی میں دوسرا مقام حاصل ہوجائے ۔ پردیشی جو چیف پاسپورٹ آفیسر بھی ہیں، وزارت کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ یہاں پاسپورٹ سیوا کیندرا گر تلہ میں افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہیں ۔ تریپورہ فینانس اینڈ انفارمیشن منسٹر بھانولال سہا نے پاسپورٹ سیوا کیندر کا افتتاح کیا۔ ایم ای اے جوائنٹ سکریٹری نے پاسپورٹ کی اجرائی سے لے کر وزارت نے2,400کروڑ روپے حاصل کئے ہیں ، جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد2,100کروڑ روپئے تھے ۔ عہدیدار کے بموجب ہندوستان میں تقریبا65ملین پاسپورٹ کے حامل افراد ہیں ۔ پاسپورٹ کی اجرائی کے لئے ایم ای اے84پی ایس کے ایس ملک بھر میں قائم کے ہیں اور مارچ تک یہ تعداد90تک پہنچ سکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ کی آسانی سے اجرائی کے125پاسپورٹ کیمپس مختلف ریاستوں کے اضلاع میں قائم کئے ہیں اور ایسے مزید کیمپس ملک کے اندرونی علاقوں میں بھی قائم کیے جانے والے ہیں۔ پردیشی نے کہا کہ پاسپورٹ خدمات انڈیا183سفارتی مشن کے ذریعہ بیرون ملک مہیا کیے جاتے ہیں اور ایک لاکھ عام خدمات مراکز ملک بھر میں قائم ہیں ۔ حکومت ہند مضبوطی کے ساتھ پاسپورٹ کی اجرائی کا عزم کرچکی ہے ، جس کے ہندوستانی خواہشمند ہیں اور پاسپورٹ کا ڈیجیٹل ای گورننس کا ایک حصہ ہے ، جس میں سیکوریٹی اور ٹیکنیکل خصوصیات پر توجہ دی گئی ہے ۔
India ranks third in issuing passports
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں