پی ٹی آئی
ہندوستان میں معاشی اصلاحات صحیح سمت میں پیشرفت کررہی ہیں لیکن اس کی سطح غلط ہے ۔ آڑ بی آئی گورنر رگھو رام راجن نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے چند ازکار رفتہ قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے جو اس وقت موجود ہیں یہ بات کہی۔ مجھے اجازت دیجئے کہ ان معاشی اسلاحات کو اس سمت میں رکھوں ۔ یہ ایک صحیح سمت ہے لیکن اس کی سطح غلط ہے ۔ ہمارے پاس بہت سے غلط طریقہ کے قواعد ہیں اور صحیح سمت کے قائدے انتہائی کم ہیں ۔ راجن نے کل ایک انٹر ویو میں بلوم برگ ٹی وی سے یہ بات کہی ۔ چنانچہ ہم اس کو اس سمت سے ہٹانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے وقت لگے گا۔ یہ راتوں رات نہیں ہوسکتا۔ ہم کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کررہے ہیں کہ ہمارے پاس ضرورت سے زیادہ غلط قواعد ہیں۔ بزنس کے لئے ایک بہتر ماحول کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اسی کے ساتھ نئے کاروبار کا ایک پورا سیٹ آرہا ہے اور ہم کو اس سے نمٹنے کے لئے راہیں تلاش کرنی ہوں گی ۔ مثال کے طور پر آن لائن قرض کا حصول موجود ہے ۔ ہم اس کے ساتھ کیا کرسکتے ہیں جو ایک گراوٹ میں جارہا ہے ۔ راجن نے یہ بات کہی۔ وہ ملک میں معاشی اصلاحات پر ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ راجن نے کہا کہ عوام صرف بڑے ٹکٹ ایٹمس کے تعلق سے باتیں کررہے ہیں لیکن وہ دیگر اصلاحات کا ذکرنہیں کرررہے ہیں جو اس وقت کی جارہی ہین ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستان میں بڑے آئیکانک ایٹمس پر توجہ مرکوز کرنے کا رجحان ہے اور اب گڈس اینڈ سرویس ٹیکس ملک میں نافذ کئے جانے کا امکان ہے ۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان چند پارلیمانی مذاکرات میں پھنسا ہوا ہے اور امید ہے کہ یہ دیر سے نہیں بلکہ جلد ہی گڈس اینڈ سرویس ٹیکس بل منظور کرلیاجائے گا لیکن حقیقت میں میدان پر بہت کچھ کرنا ہے جس پر کم توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر گزشتہ ہفتہ وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپ انڈیا سے موسوم ایک پروگرام کا افتتاح کیا ہے جس کے ذریعہ نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے حقیقت میں نوکر شاہی کی رکاوٹوں کا خاتمہ ہوگا ۔ نئے کاروبار پنشن فنڈ کے بشمول مختلف اتھارٹیز10,15,20کے ساتھ درج رجسٹر کئے گئے ہیں۔ راجن نے یہ بات کہی ۔ آپ کے پاس ایک ملازم ہے ۔ آپ کو اس مرحلہ پر پنشن فنڈ کی کیوں ضرورت ہے؟ چنانچہ یہاں یہ خیال ہے کہ اس کو شروع کرنے کے لئے آسان بنایاجائے لیکن معائنوں کو بھی دور کیا جائے۔ تین برسوں سے کوئی بھی انسپکٹر نہیں دیکھا گیا۔ آپ کو خود توثیق کرنی ہوگی جو کچھ آپ نے کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی اصلاحات حقیقت میں ایک دوسرے پر عائد کی جائیں گی اور ہندوستان میں بھی ایک انتہائی تابناک پرائیویٹ سیکٹر ہے جس کو بھی شامل کیاجارہا ہے جن میں انٹر نیٹ مارکٹ پلیسیس ، فنٹاسٹک نیوڈیولپمنٹ شامل ہے کیوں کہ ہندوستان میں اراضی سستی نہیں ہے۔ آپ کسی بھی جگہ ریٹیل اسٹورس تعمیر نہیں کرسکتے لیکن اگر آپ اب اپنا رول ادا کرتے ہوئے گودام کے ساتھ سامان کا ذخیرہ کرنے کے لئے عملاًایک گودام تعمیر کرتے ہیں تو آپ چھوٹے ٹاؤن کی گھریلو اشیاء کو بڑے مارکٹ سے جوڑ سکتے ہیں ۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے راجن نے کہا کہ وہ پیداوار کی مقدار کی اصطلاحوں میں چین کی معاشی ترقی کی سست رفتار کے تعلق سے فکر مند ہیں ڈالر کی اصطلاحوں میں چین سے ہنوز کافی پیداوار آرہی ہیں۔ حالانکہ اس کا تناسب اس وقت گراوٹ کا شکار ہے جو فطری طور پر ایک معیشت سے توقع ہوسکتی ہے جو فروغ پذیر متمول ہے اور چنانچہ سست رفتار کی طرف جارہا ہے ۔ چنانچہ میں چین کی پیداوار کے تعلق سے زیادہ فکر مند نہیں ہوں ۔ راجن نے یہ بات کہی۔
Economic reforms in India are in right direction: RBI Governor Raghuram Rajan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں