پاکستانی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں القاعدہ کے تین کارکن ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-24

پاکستانی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں القاعدہ کے تین کارکن ہلاک

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستانی پولیس نے صوبہ پنجاب میں فائرنگ کے تبادلہ کے دوران القاعدہ سے مربوط3عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس طرح ایک بڑا دہشت گرد حملہ ٹل گیا ۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب پولیس کی ایک ٹیم نے لئیہ ضلع کے اعظم چوک کے ایک مکان پر دھاوا کیا ۔ اس وقت دہشتگردوہاں موجود تھے ۔ پولیس کی آہٹ ملتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی ، جس کے بعد پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ان کے تین دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ عہدہدار نے بتایا کہ بڑی مقدار میں دھماکو اشیاء ضبط کی گئیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا۔ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے ایک بڑے دہشت گرد حملہ کو ٹال دیا ہے۔ دریں اثناء پنجاب پولیس نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔ ان مقامات میں لاہور بھی شامل ہے ۔ کارروائیوں کے دوران200مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا گیا ہے جن میں بیشتر افغان شہری شامل ہے ۔ پولیس ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔

3 al-Qaeda terrorists killed in shootout in Pak's Punjab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں