رائٹر
امریکہ میں لاس اینجلس سے واشنگٹن ڈی سی تک مساجد کے انتظامیہ نے خوف کی وجہ سے اپنے سیکوریٹی انتظامات میں سختی برتنی شروع کردی ہے ۔ ان کے اندر خوف کا یہ احساس کیلی فورنیا کی جانب سے بدلہ لینے کے دن بدن بڑھتے خدشہ کے سبب پیدا ہوا ہے ۔ امریکہ کے مسلم لیڈر اپنے تحفظ کے لئے فکر مند ہیں ۔ اپنی اور اپنے مذہبی عمارتوں کی حفاظت کے لئے مسلح محافظ تعینات کررہے ہیں ۔ مسلم تنظیموں اور ان کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ ری پبلکن پارٹی کے صدر کے عہدہ کے امید وار ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان سے کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلہ پر عارضی پابندی لگا دینی چاہئے، صورت حال اور بھی زیادہ ابتر ہوگئی ہے ۔ فونکس مسجد کی کمیٹی کے صدر اسامہ سمیع نے کہا کہ ہمیں حملوں کے واقعات پر ہمیشہ سے ہی تشویش رہی ہے ۔ گزشتہ ماہ پیرس میں ہوئے حملوں کے بعد اس مسجد کے انتظامیہ نے بھی محکمہ ہوم لینڈ سیکوریٹی سے حفاظتی اقدامات کے تحت مدد حاصل کی ہے۔ پچھلے ہفتہ پولیس نے کیلی فورنیا میں واقع ایک مسجد میں آتشزدگی کے معاملہ میں23سالہ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ عہدیدار اس واقعہ کو نفرت پر مبنی قرار دے رہے ہیں ۔ مسجد میں آتشزدگی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 2دسبر کو سان برنارڈینو میں ایک جوڑے نے فائرنگ کرتے ہوئے 14افراد کو ہلاک کردیا تھا۔پولیس نے اس واقعہ کے فوری بعد امریکہ میں پیدا ہوئے سید رضوان فارووق28سال اور اس کی پاکستانی نژاد بیوی تاشفین ملک 29سال کو گولی ماردی تھی۔
دریں اثناء واشنگٹن سے رائٹر کی علیحدہ اطلاع کے بموجب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان نے امریکی سلامتی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان سے امریکی خارجہ پ الیسی کو نقصان پہنچا ۔ جان کیری نے امریکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں پر صرف اس وجہ سے پابندی لگادی جائے کہ وہ مخصوص مذہب کے پیروکار ہیں ، یہ بات بہت حیران کن اور امریکی قوم کی روایات کے خلاف ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان سے امریکہ کی خارجہ پالیسی کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ کیری کے مطابق ٹرمپ کے اس بیان سے ایک ایسے امریکی شخص کے احساسات کا اظہار ہوتاہے جو ملک کے اعلیٰ عہدہ کے حصول کے لئے دوڑ میں ہے اور اس شخص کے کسی مخصوص مذہب کے تعلق سے خیالات اجاگر ہوتے ہیں ۔ انہوں نے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی عہدہ کی امید واری کے حصول کے دعویدار کے اس بیان پر بھی تنقید کی جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ آئین میں تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں ۔ کیری نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے امریکی اقدار کو تسلیم کئے بغیر اپنے خیالات کا اظہار کیا جس سے ان میں موجود عدم رواداری کا جذبہ ابھر کر سامنے آتا ہے ۔
In American mosques, growing safety concerns — and more armed guards
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں