تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست - تلنگانہ حکومت کو انڈیا ٹوڈے کا ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-07

تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست - تلنگانہ حکومت کو انڈیا ٹوڈے کا ایوارڈ

حیدرآباد
منصف نیوزبیورو
حکومت تلنگانہ کو تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست کا انڈیا ٹوڈے ایوارڈ دیا گیا ۔ نئی دہلی میں آج ریاستی وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ سے یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔ مختلف شعبوں میں تلنگانہ کی گزشتہ16مہینوں میں تیز رفتارترقی کے پیش نظر رکھتے ہوئے یہ ایوارڈ دیا گیا ۔ مختلف ریاستوں کو بھی ایوارڈدی اگیا ۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کے ٹی راما راؤ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سی آر حکومت نے اہم شعبوں میں تیز رفتار ترقی کی ہے ۔ ہر گھر کے لئے پانی کی سربراہی، روزگار، کسانوں کے قرض کی معافی ، پیداوار میں اضافہ، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ صنعتوں کے فروغ ، سوچھ بھارت اسکیم اور دیگر شعبوں میں تیز رفتار ترقی کے لئے یہ جو ایوارڈ دیا گیا ہے اس سے مزید حوصلے بلند ہوں گے ۔ تلنگانہ حکومت نے ہر شعبہ میں تیز رفتار ترقی کی ہے اور ترقی کی رفتار میں مزید تیزی پیدا کرنے کے لئے کوشش جاری ہے ۔ اس قسم کے ایوارڈ سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔ کے ٹی آر نے مزید کہا کہ عوامی بہبود اسکیموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ واٹر گرڈ پروگرام کی ستائش ملک بھر میں کی جارہی ہے ۔ دوسری ریاستوں میں بھی اس اسکیم کا جائزہ لینے کے لئے اپنے وفود کو حیدرآباد روانہ کیا ہے ۔ پنچایت راج نظام میں بھی تبدیلی لائی جارہی ہے ۔ ذبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر اور غریبوں میں تقسیم کا پروگرام بھی ملک بھر میں اپنی نوعیت کا ایک پروگرام ہے ۔

Telangana Won India Today 'State Of The States' award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں