تعمیر نیوز ڈاٹ کام - منظوم تاثرات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-08

تعمیر نیوز ڈاٹ کام - منظوم تاثرات


ہے نہایت کار آمد پورٹل تعمیر نیوز
رکھتا ہے حالاتِ حاضر سے جو سب کو باخبر

جاری و ساری رہے اس کا یونہی یہ فیضِ عام
ہے یہ تعمیری خبر کا اک وسیلہ معتبر

آن لائن نیوز ویب سائیٹ مکرم کی ہے یہ
کرتی ہے حالات کا جو تجزیہ ہو کر نڈر

کامیابی سے ہو یہ اپنے مشن میں ہمکنار
اس کے ہوں مداح اقصائے جہاں میں دیدہ ور

اس کے ہیں اردو کتابوں پر جو ادبی تبصرے
ہیں یہ گلزار ادب میں نخلِ دانش کے ثمر

کتنے ہی بے نام چہروں کو ملی اس سے شناخت
حیدر آبادی ثقافت اس کے ہے پیشِ نظر

اہلِ اردو کے لئے برقی ہے یہ اک فالِ نیک
اس لئے اربابِ دانش کا ہے منظورِ نظر

***
aabarqi[@]gmail.com
A - 122, 3rd Floor, Street No. - 4, Johri Farm, Jamia Nagar, New Delhi - 110025
احمد علی برقی اعظمی

Poetic Tribute to Taemeer News. Poem: Dr. Ahmad Ali Barqi Azmi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں