فوربس فہرست - مکیش امبانی ایک بار پھر امیر ترین ہندوستانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-24

فوربس فہرست - مکیش امبانی ایک بار پھر امیر ترین ہندوستانی

نئی دہلی
یو این آئی
فوربس کی طرف سے آج رات جاری ایک فہرست کے بموجب مکیش امبانی18۔9بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ مسلسل نویں مرتبہ سب سے امیر ہندوستانی بنے ہیں تاہم امبانی کے اثاثوں میں گزشتہ سال کے مقابلہ4۔7بلین ڈالر کی کمی آئی ہے جس کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی ہے ۔ سن فرماٹیکلس کے فہرست نے دوسرا مقام برقرار رکھا ہے ان کی اثاثوں کی مالیت 18بلین ڈالر برقرار رہے۔ وپرو کے چیر مین عظیم پریم جی جو گزشتہ سال تیسرے نمبر پر پہنچے تھے اس مقام کو برقرار رکھا ہے ۔ عظیم پریم جی کے اثاثوں کی مالیت15۔9بلین ڈالر ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں500بلین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ سرکردہ10امیر افراد کی فہرست میں مکیش امبانی، دلیپ سانگھوی اور عظیم پریم جی کے علاوہ ہندو جا بھائی ، پلونجی مجستری ، شیوندار، گودریج خاندان ،لکشمی متل، سائرس پوناوالااور کمار برلا شامل ہیں ۔

Mukesh Ambani is India's Richest on Forbes List

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں