اتر پردیش میں مبینہ ذبیحہ گاؤ پر باپ بیٹے پر حملہ - باپ ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-30

اتر پردیش میں مبینہ ذبیحہ گاؤ پر باپ بیٹے پر حملہ - باپ ہلاک

گریٹر نوئیڈا
یو این آئی
اتر پردیش میں گوتم بدھ نگر ضلع کے نوئیڈا علاقہ میں مبینہ ذبیحہ گاؤ کے معاملے میں گاؤں والوں نے باپ بیٹے پر حملہ کردیا، حملے میں ایک کی موت ہوگئی جب کہ دوسرا بری طرح زخمی ہوگیا۔ سینئر ایس پی کرن ایس نے بتایا کہ جارچہ تھانہ علاقہ کے بساڑا گاؤں میں رہنے والے اخلاق احمد اور ان کے فرزند دانش کے گھر میں گھس کر درجن بھر لوگوں نے ان کے ساتھ کل رات بری طرح مار پیٹ کی ۔ لوگوں کا الزام تھا کہ انہوں نے ممنوعہ جانور کو ذبح کیا اور چمڑے وغیرہ کو ایک پیکٹ میں بند کر کے گاؤں کے باہر پھینک دیا۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں والوں کے زدوکوب سے زخمی باپ بیٹے کو نوئیڈا کے کیلاش ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج صبح ڈاکٹروں نے اخلاق کو مردہ قرار دیا جب کہ دانش کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ اس معاملے میں روپیندر ، دھیرج، شیورام ، وویک سمیت دس لوگوں کا نامز د کرتے ہوئے متوفی کے گھر والوں نے معاملہ درج کرایا ہے ۔ پولیس نے چھ لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب پولیس نے گرفتاری شروع کی تو اس کے خلاف ملزم کے حامیوں نے آج صبح سڑک جام کردیا اور توڑ پھوڑ کی ۔ اس دوران آنے جانے والے لوگوں پر پتھراؤ کر کے ان کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور ان میں آگ لگا دی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے شر پسندوں کو منتشر کردیا۔ ملزمین نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا اور گولیاں بھی چلائیں ۔ جواب میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور ہوا میں گوالیاں چلائیں ۔ اس واقعہ میں راہل نامی ایک شخص کو گولی لگ گئی۔ اسے پلکھوا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

Dadri: Mob kills man, injures son over ‘rumours’ that they ate beef

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں