کشمیر میں ہڑتال - تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-07

کشمیر میں ہڑتال - تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رہے

سری نگر
یو این آئی
وادی کشمیر میں جموں و کشمیر ٹیچرس فورم کی کال پر جمعرات کو تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رہے ۔ مذکورہ فورم نے رہبر تعلیم اساتذہ جو اسکریننگ ٹیسٹ میں بیٹھنے کی مخالفت کررہے ہیں،کے خلاف کل کی گئی پولیس کارروائی کے خلاف آج تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم وادی بھر کے تمام نجی اسکولوں میں تدریسی سر گرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔ جے کے ٹی ایف کے مطابق آج تمام سرکاری اسکولوں میں ایک روز تالا بند ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کل تمام ضلع ہیڈ کواٹروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مذکورہ فورم نے رہبر تعلیم اساتذہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسکریننگ ٹیسٹ کی مخالفت کرتے ہیں ۔ تالا بند ہڑتال کی وجہ سے آض تمام سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں