آسیہ اندرابی کا حافظ سعید کی ریلی سے فون پر خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-17

آسیہ اندرابی کا حافظ سعید کی ریلی سے فون پر خطاب

سری نگر
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر کی خواتین کی شدت پسند تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرا بی نے پاکستان میں جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی ریالی سے فون پر خطاب کیا ہے جس سے ایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ۔ ریالی سے اپنے ٹیلی فونی خطاب میں اندرا بی نے پڑوسی ملک کے عوام کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد دی جس وقت اندرا بی کا الکٹرانک خطاب چل رہا تھا تب سعید اسٹیج پر بیٹھے ہوئے نظر آئے ۔ اپنے خطاب کے چند گھنٹے بعد ہی دختران ملت کی سربراہ نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا۔ حافظ سعید کی یہ تقریب لاہور میں14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر منعقد کی گئی تھی ۔ اندرا بی کے ٹیلی فونی خطاب سے تنازعہ پیدا ہوگیا ہے جب کہ بی جے پی کی جموں و کشمیر فرنٹ کے صدر جگل کشور نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ باغیانہ سرگرمی ہے اور اسے کسی بھی طرح برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اندرا بی کو گرفتار کیاجانا چاہیے۔ میں توقع کرتا ہوں کہ انہیں گرفتار کتے ہوئے ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیاجائے گا ۔ کانگریس ترجمان آر پی این سنگھ نے ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جو ریاست کے خلاف کام کرتے ہیں۔ جے کے این پی پی کے لیڈر ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اندرا بی نے اس طرح کی حرکت کی ہے ۔ وہ یہ سمجھتنے سے قاصر ہیں کہ جموں و کشمیر کی موجودہ حکومت ایسے افراد کی رسی دراز کیوں کرتی ہے۔ ان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیاجانا چاہئے ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اندرا بی مخالف قوم سرگرمیوں میں ملوث ہوئی ہوں۔ یاد رہے کہ اندرا بی نے اس سے قبل23مارچ کو پاکستان کا قومی دن منایا تھا اور پڑوسی ملک کا پرچم لہرایا تھا ۔ جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون کے تحتایک مقدمہ درج کیاتھا۔ آسیہ اندرا بی ایک علیحدگی پسند کشمیری لیڈر ہیں جن کے شوہر گزشتہ23سال سے جیل میں ہیں۔

Asiya Andrabi addresses Hafiz Saeed rally over phone

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں