انتہا پسند تنظیم کو آئی ایس نہیں بلکہ داعش کہا جائے - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-11

انتہا پسند تنظیم کو آئی ایس نہیں بلکہ داعش کہا جائے - پاکستان

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی تنظیم کو اسلامی اسٹیٹ کے نام سے نہ پکارنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ وہ داعش کہنے کو ترجیح دیتا ہے، جو عربی حروف کا مخفف ہے ۔ میں اسے داعش کہنے کو ترجیح دوں گا کیونکہ اس میں اسلامی کچھ بھی نہیں ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی ، دفتر خارجہ سابق میں آئی ایس، اور داعش دونوں نام اپنے بیانات میں استعمال کرتا تھا ۔ فرانس کے وزیر خارجہ لارینٹ فیبیس ان لیڈروں میں سب سے پہلے ہیں جنہوں نے گروپ کو ترجیحی نام سے پکارنے سے گریز کیا تھا جس کے بعد امریکہ اور آسٹریلیا کے قائدین نے اس کی تقلید کی ۔ مسلمان اسکالرس کی جانب سے یہ مشورہ دیا گیا کہ اس گروپ کو داعش سے پکارا جائے تاکہ اسے قانونی حیثیت دی جاسکے ۔ گروپ چاہتا ہے کہ کہ اسے اسلامی اسٹیٹ سے پکارا جائے کیونکہ اس سے سرحدوں کے نظریات کی نفی ہوئی ہے اور ایک مسلمان خلافت کا ویژن فروغ پاتا ہے اور یہ بھی تجویز ہے کہ اسے مرکزی حکام کا موقف دیاجائے کرائے کے سپاہی قرار نہ دئے جائیں ۔ داعش کا موقف یہ ہے کہ الدولۃ الاسلامیہ فل عرق ول شام، اوردو میں اسے دولت اسلامیہ عراق و شام قرار دیاجاسکتا ہے ۔ لیکن گروپ کا یہ خیال ہے کہ داعش پکارنے سے جرم کا احساس ہوتا ہے اور دھمکی دی کہ جو کوئی اس نام سے اسے پکارا کرے گا اس کی زبان کاٹ دی جائے گی۔ داعش، عربی زبان اب ایک توہین بن گیا ہے اور انتہا پسندوں کا حوالہ دینے اسے استعمال کیاجارہا ہے اور وہ اپنے عقائد کو دوسروں پر مسلط کرنے قتل بھی کرسکتے ہیں ۔

It is Daesh, not Islamic State, for Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں