سماجی کارکن انشو گپتا اور بیوروکریٹ سنجیو چترویدی کو میگسیسے ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-30

سماجی کارکن انشو گپتا اور بیوروکریٹ سنجیو چترویدی کو میگسیسے ایوارڈ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سماجی کارکن، انشو گپتا اور وسل بلوئربیورو کریٹ سنجیو چتر ویدی کو چہار شنبہ کے دن بد عنوانی کو بے نقاب کرنے اور باہمت قیادت کے لئے باوقار امن میگسیسے ایوارڈ عطا کیا گیا ہے ۔ رامن میگیسیو ایوارڈ فاؤنڈیشن نے کہا کہ45سالہ گپتا کو ہندوستان میں دینے کے کلچر کو بدلنے میں ان کی تخلیقی بصیرت اور کپڑے کو غریبوں کے لئے ترقی کے مستقل ذریعہ کے طور پر پیش کرنے میں انکی باہمت قیادت کے لئے یہ ایوارڈ دی اگیا۔ ایوارڈ کے حوالے سے دنیا کو یہ یاد دلانے کا بھی کہ حقیقی دینداری ہمیشہ انسانی وقار کا احترام اور تحفظ کرتی ہے ۔ انہیں کریڈٹ دیا گیا ۔ فاؤنڈیشن نے کہا کہ40 سالہ چتر ویدی کو سرکاری دفاتر میں بد عنوانی کو بے نقاب کرنے کے لئے حوصلہ اور جرات اور مثالی ایمانداری اور حکومت کی ایمانداری سے عوام کی خدمت کو یقینی بنانے کے لئے پروگرامس کی ترتیب اور سسٹم کی بہتری کے کارہائے نمایاں کو تسلیم کیا گیا ہے ۔1957میں قائم کیا گیا رامن میگسیسے ایوارڈ ایشیا کا سب سے باوقار اعزاز ہے اور عام طور پر اسے خطہ کے نوبل انعام کے مماثل تصور کیاجاتا ہے ۔ چتر ویدی کو فی الحال آؒ انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں ڈپٹی سکریٹری ہیں نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ خدا کی مہربانی سے یہ ایوارڈ ملا ہے ۔2002بیاچ کے انڈین فاریسٹ آفیسر چتر ویدی نے ایمس کے چیف ویلجلس آفیسر کے طور پر بد عنوانی کو بے نقاب کیا۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی جانب سے اعلیٰ حکومت میں ان کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کے تقررکی گزارش کو مرکزی وزارت صحت نے ابھی تک منظوری نہیں دی ۔ گپتا این جی او گونج کی سربراہی کرت ہیں جو کپڑوں اور دیگر اشیا کے قیمتی ذریعہ میں تبدیل کرنے دوبارہ استعمال پر یقین رکھتی ہے تاکہ ایک متوازی معیشت قائم کی جاسکے ۔ جو پیسوں پر نہیں بلکہ فضول اشیا ء پر مبنی ہو۔

Sanjiv Chaturvedi, Anshu Gupta win Ramon Magsaysay Award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں