روس میں جاریہ ہفتہ شریف - مودی ملاقات کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-07

روس میں جاریہ ہفتہ شریف - مودی ملاقات کا امکان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف روس میں جاریہ ہفتہ ایس سی او چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر اہم باہمی اجلاس منعقد کریں گے ، لیکن اس نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا نواز شریف اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے بات چیت کریں گے ۔ وزیر اعظم شریف9اور10جولائی کو روس میں شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن چوٹی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے یہ بات بتائی ۔ایک پاکستانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شریف۔ مودی ملاقات کا امکان ہے ۔ تاہم اس نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ۔ گزشتہ ہفتہ پاکستان نے کہا تھا کہ ایسی بات چیت کے لئے کسی بھی جانب سے کوئی رسمی درخواست نہیں کی گئی ۔

PM Narendra Modi to Meet Pakistan PM Nawaz Sharif in Russia on July 10

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں