پاکستان کا ایس سی او میں داخلہ چین کی جانب سے خیر مقدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-11

پاکستان کا ایس سی او میں داخلہ چین کی جانب سے خیر مقدم

کوفا
روس
آئی اے این ایس
چینی صدر زی جن پنگ نے آج کہا کہ بیجنگ شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) میں پاکستان کے داخلہ کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ زی نے یہ ریمارک پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے پندرہویں ایس ای او سمٹ سے قبل میٹنگ کے دوران کئے جس کے ذریعہ ہندوستان اور پاکستان کو مکمل رکنیت عطا کرنے کے طریقہ کار کا آغاز ہوا۔ زنہوا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ چین ایس ای او فریم ورک کے اندر پاکستان کے ساتھ قریبی اشتراک کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، یہ بات چین کے صدر نے کہی۔ واضح رہے کہ ایس ای او کا قیام 2001میں عمل میں آیا، جس میں چین، قزاقستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان مکمل ممبر ہیں ۔ افغانستان ، ہندوستان ، ایران ، منگولیا اور پاکستان اس کے مبصرین ہیں جب کہ بیلا روس ، ترکی اور سری لنکا مذاکرات کے شرکاء ہیں ۔

China welcomes Pakistan's entry into SCO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں