آئیفا 2015 میں فلم کوئن اور حیدر کو کئی ایوارڈس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-09

آئیفا 2015 میں فلم کوئن اور حیدر کو کئی ایوارڈس

film queen-haider
کوالالمپور
پی ٹی آئی
وشال بھردواج کی فلم’’حیدر‘‘ اور وکاس بہل کی فلم’’کوئن‘‘ کو سولہویں آئیفا ایوارڈس میں سب سے زیادہ اعزازات حاصل ہوئے۔ ان فلموں کو تین تین ایوارڈس دئیے گئے جن میں کنگنا رناوت کو بہترین اداکارہ اور شاہد کپور کے لئے بہترین اداکارکا ایوارڈ بھی شامل ہیں۔ فلم کوئن ایک متوسط طبقہ کی لڑکی کے سفر کی کہانی ہے جسے اس کا منگیتر دھوکہ دے دیتا ہے۔ اس فلم میں کنگنا کی اداکاری کی دنیا بھر میں ستائش کی گئی ہے۔ اس رول پر انہیں نیشنل ایوارڈ بھی حاصل ہوچکا ہے ۔ بہرحال ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے ادکار ہ وہاں موجود نہیں تھیں۔34سالہ شاہد نے فلم’’ حیدر‘‘ میں اپنی سابقہ فلم ’’کمینے‘‘ کی ٹیم کے ساتھ دوبارہ کام کیا ہے۔ اس فلم میں انہوں نے ایک مغموم شخص کا کردار ادا کیا ہے ، جسے اس کے قریبی لوگ دھوکہ دیتے ہیں ۔ اداکار نے اپنا ایوارڈ بھردواج کے نام معنون کیا اور یہ موقع دینے پر ان سے اظہا ر تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم ان کے لئے خوفزدہ کرنے والی رہی ہے ۔

'Queen', 'Haider' win big at 2015 IIFA awards

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں