حوثیوں کو ایران نے 8 ارب جعلی ڈالر دیے ۔ یمن اسکائی کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-26

حوثیوں کو ایران نے 8 ارب جعلی ڈالر دیے ۔ یمن اسکائی کا انکشاف

صنعا
رائٹر
یمن کے سیاسی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے یمن میں باغیوں کے خلاف فیصلہ کن طوفان، آپریشن شروع ہونے سے قبل حوثیوں کے لئے آٹھ ارب ڈالر کی جعلی کرنسی بھیجی تھی ۔ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے بھاری مقدار میں یہ جعلی کرنسی صنعا اور تہران کے درمیان چلنے والے ہوائی جہازوں کی مدد سے بھیجی گئی ، جسے یمن میں حوثی باغیوں کے انقلاب میں مدد فراہم کرنے کے لئے استعمال کیاجانا تھا ۔ یہ کرنسی صنعا اور صعدہ سمیت حوثیوں کے اکثریتی علاقوں تک پہنچائی گئی ۔ بعد ازاں حوثیوں نے اس رقم کو ملک میں آئینی حکومت کے خلاف بغاوت کو مزید وسعت دینے کے لیے استعمال کیا ۔ نشریاتی ادارے یمن اسکائی کے مطابق یمنی ریال کی مارکٹ میں قیمت گرنے کے بعد ایران کی جانب سے فراہم کردہ جعلی کرنسی مقامی مارکٹ میں بڑی تعداد میں دیکھے گئے ۔ یاد رہے کہ ایران کی جانب سے اپنے حلیف حوثی باغیوں کو جعلی کرنسی کے ذریعہ امداد فراہم کرنے کا غیر قانونی ہتھکنڈہ پہلی بار نہیں اپنایاگیا بلکہ اس سے قبل بھی تہران لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور عراق کے شیعہ گروپوں کو بھی جعلی کرنسی مہیا کرتا رہا ہے ۔ ایران اور شمالی کوریا جعلی کرنسی استعمال کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں