برطانیہ میں ہزاروں معذورین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-23

برطانیہ میں ہزاروں معذورین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کا انکشاف

لندن
رائٹر
برطانیہ میں ہزاروں معذورین کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ برطانیہ کی106کونسلوں سے ملے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ2سال کے دوران معذوروں کے ساتھ زیادتی کے مجموعی طور پر4ہزار748واقعات کی رپورٹ کی گئی ۔ ان اعداد وشمار سے ایک بہت بڑے مسئلہ کے انتہا کو چھو جانے کی نشاندہی ہوگی ہے ۔ لوکل گورنمنٹ اسوسی ایشن کے مطابق وہ اس حوالہ سے مدد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ۔ وکٹوریہ ڈربی شائر پروگرام نے152کونسلوں کی ایٹلٹ سوشیل سروسز سے آزادی معلومات کے تحت اعداد و شمار کی درخواست کی تھی جس میں سوال کیا گیا تھا کہ انہو ں نے2013-14اور201415میں16فروری2015تک معذوروں کے ساتھ زیادتی کے کتنے واقعات ریکارڈ کئے۔106کونسلوں سے موصولہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادتی کا شکار بنائے جانے والے4ہزار748معذوروں میں 63فیصد ذہنی معذور اور37فیصد جسمانی معذور تھے ۔

5,000 disabled adults sexually abused in past two years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں