اوباما کے ٹویٹر پر آتے ہی لاکھوں فالوور بن گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-20

اوباما کے ٹویٹر پر آتے ہی لاکھوں فالوور بن گئے

واشنگٹن
رائٹر
امریکی صدر بارک اوباما کا پہلی بار ٹویٹر پر اپنااکاؤنٹ بناتے ہی5گھنٹے کے اندر ان کے لاکھوں فالوور بن گئے۔ اوباما نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر خود کو ایک والد اور شوہر بتایا ہے ۔ اوباما نے اپنے پی او ٹی یو ایس اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا’’ہیلو، ٹویٹر! میں بارک،یقینا6سال گزر گئے اور بالآخر مجھے میرا ٹویٹر اکاؤنٹ مل گیا ۔ٹویٹر کا ایک ترجمان فوری طور پر اس بات کی توثیق نہیں کر پایاکہ اتنی بڑی تعداد میں فالوورس بنے کے معاملہ میں اوباما کا کوئی ریکارڈ بنا ہے یا نہیں؟ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سب سے تیز رفتار سے ایک لاکھ فالوور بنے کا ریکارڈ اداکار رابرٹ ڈاونی جونیر کا ہے جنہوں نے ا پریل2014میں 23گھنٹے 22منٹ میں یہ ریکارڈ بنایا تھا ۔ اوباما اس سے قبل بھی ٹویٹر اور فیس بک کے توسط سے اپنے پیغام بھیجتے رہے ہیں ۔ انہوں نے2008کے صدارتی الیکشن میں وائٹ ہاؤس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا استعمال کیا تھا۔

Obama Set a World Record by Reaching 1 Million Twitter Followers in Five Hours

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں