نیویارک میں مجسمہ آزادی کو بم سے اڑانے کی دھمکی - عوام کا تخلیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-26

نیویارک میں مجسمہ آزادی کو بم سے اڑانے کی دھمکی - عوام کا تخلیہ

نیویارک
رائٹر
نیویارک میں ایک جریزہ پر واقع مجسمہ آزادی کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد اس علاقہ کو سیاحوں سے خالی کرالیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گمنام ٹیلی فون کال موصول ہونے کے بعد نیویارک کے جزیرہ پر مجسمہ آزادی اور اس کے احاطہ کو فوری طور پر سیاحوں سے خالی کرالیا گیا۔ ٹیلی فون کال میں مجسمہ آزادی کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ نیویارک پولیس نے مجسمہ آزادی اور جریزہ کی تلاشی کے بعد علاقہ کو کلیئر قرار دیا ، تاہم ابھی اسے عوام کے لئے کھولا نہیں گیا ہے ، تلاشی کے دوران ماہر کتوں کی مدد بھی لی گئی ، اس دوران جریزہ میں چلنے والی فیری سروس بھی معطل کردی گئی تھی ۔ بعد ازاں مجسمہ آزادی کی حفاظت کی ذمہ داری نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ بم انسداد دستہ کے حوالہ کردی گئی ہے ۔ عہدیدارنے اس بات کی اطلاع دی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس پہلے اسٹیچو آف لبرٹی کو دیکھنے آئے سیاحوں کو جمعہ کو سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر جزائر خالی کرنے کے لئے کہا گیا تھا ۔ یہ جزائر مین ہٹن اور نیو جرسی کے درمیان ہڈ سن دریا کے کنارے پر واقع ہے ۔
میکلن سے رائٹر کی علیحدہ اطلاع کے بموجب صدر امریکہ بارک اوباما نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف چلائی جارہی مہم کا جائزہ لیاجائے تاکہ اس کی کمیوں اور خامیوں کو دور کرتے ہوئے اس میں اصلاحات کرتے ہوئے اسے مزید فعال بنایاجاسکے ۔ امریکی صدر اوباما نے امریکی انٹلیجنس ایجنسیوں کے ایک پروگرام میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیاجائے تاکہ جن اصلاحات کی ضرورت ہے وہ کی جاسکیں۔ انہیں نافذ کیاجائے اور اس مہم کو فعال بنایاجائے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایسے مہم کا جائزہ لینے کے بعد ہم جلد سے جلد اسے مزید بہتر اور موثر بنانے کے اقدامات کریں ۔ اوباما کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب جمعرات کو وائٹ ہاؤز نے بتایا تھا کہ گزشتہ جنوری ماہ میں افغانستان سرحد کے قریب پاکستان میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کرنے کے لئے چلائی جانے والی مہم کے دوران ایک امریکی اور ایک اطالوی شہری مارے گئے تھے ۔ اگرچہ اوباما نے اس لئے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی کو مٹانے کے لئے چلائی گئی مہم کی وہ پوری ذمہ داری لیتے ہیں ۔

Statue of Liberty, Liberty Island Evacuated Over Bomb Threat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں