نیپال اور ہندوستان کو پاکستان کی جانب سے امداد کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-26

نیپال اور ہندوستان کو پاکستان کی جانب سے امداد کی پیشکش

اسلام آباد
پی ٹی آئی
وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے7۔9ڈگری شدت کے زلزلہ سے متاثر نیپال کے علاوہ ہندوستان کو بھی ہر نوعیت کی امداد بہم پہنچانے کی پیشکش کی ہے ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ حکومت پاکستان اور ملک کے عوام نیپال اور ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے ساتھ ساتھ مصائب کی اس گھڑی میں ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہیں ۔ نواز شریف ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر ہیں ، تاہم انہوں نے اظہار تعزیت کے ساتھ ساتھ امداد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ۔ انہوں نے دونوں ممالک میں قائم پاکستانی مشینوں کو میزبان ملک کو پہنچے نقصانات اور راحتی امداد کا اندازہ لگانے کی ہدایت بھی دی ۔ پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کو بھی فوری امدادبہم پہنچانے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔ تاہم ہنوز جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جب کہ دونوں ممالک میں700افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔

Pakistan Offers Help to Nepal, India After 7.9 Magnitude Quake

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں