شوبھا ڈے کے خلاف شیوسینا کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-10

شوبھا ڈے کے خلاف شیوسینا کا احتجاج

ممبئی
پی ٹی آئی
شیو سینا نے آج مراٹھی فلموں کی نمائش کے بارے میں حکومت کے ایک حکم کی مخالفت کرتے ہوئے مہاراشٹر ین تہذیب کی توہین پر شوبھا ڈے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ ریاست سے باہر چلی جائیں لیکن ممتاز ادیبہ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا اور انہوں نے کہا کہ وہ اظہار خیال کرتی رہیں گی۔ شیو سینا کے ترجمان سامنا میں شوبھا ڈے کے خلاف ایک اداریے میں سخت تنقید کے بعد پارٹی کارکنوں نے شہر کے قلب میں واقع کف پریڈ علاقہ میں ان کی قیامگاہ کے سامنے مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ انہوں نے اس حکم کے خلاف طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے مہاراشٹرین کلچر کی توہین کی ہے ۔ شیو سینا کے بعد بی جے پی زیر قیات اتحادی حکومت کی ایک شریک آر پی آئی نے بھی شو بھا ڈے کے مکان کے سامنے احتجاج کیا ۔ احتجاج سے بے پرواہ شوبھا ڈے نے کاہ کہ وہ ایسے مسائل پر اظہارخیال کرتی رہیں گی کیونکہ انہیں دستور نے اس حق کی ضمانت دی ہے ۔

Shiv Sena protests outside Shobhaa De's house

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں