ملک بھر میں تمام بنکوں کو منگل سے ایک ہفتہ تک تعطیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-30

ملک بھر میں تمام بنکوں کو منگل سے ایک ہفتہ تک تعطیل

ملک بھر میں بینکوں پر آج30مارچ کو زبردست بھیڑ رہنے کا امکان ہے جب کہ منگل31مارچ سے تقریباً ایک ہفتہ بینکوں کو تعطیل رہے گی جس سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ یہاں تک کہ اے ٹی ایم میں بھی نقدی کی کمی ہوسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ منگل31مارچ کو مالی سال کا آخری دن ہونے کی وجہ سے نقدی جمع اور رقم نکالنے جیسے معمول کے کام کے لئے بنک کے کاؤنٹر بند رہ سکتے ہیں ۔ حالانکہ ریزروبنک نے ایک نوٹس جاری کرکے ٹیکس دہندگان کے لئے پیر کے روز پورے دن اور منگل کو رات8بجے تک شاخیں کھلی رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ یکم اپریل کو کھاتوں کے سالانہ حساب کتاب بند ہوں گے ، 2اپریل کو مہاویر جینتی اور3اپریل کو گڈ فرائیڈے کے موقع پر کئی ریاستوں میں بنک بند رہیں گے ۔ آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر ایس ایس سندرا نے اس سلسلہ میں پوچھے جانے پر گزشتہ دنوں کہا تھا کہ نیٹ بینکنگ اے ٹی ایم اور کریڈیٹ و ڈیبٹ کارڈ کے زمانے میں لوگوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہونی چاہئے ۔

Banks to shut for week, India Inc fears losses

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں