جشن یوم پاکستان تقاریب میں فوجی طاقت کا مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-24

جشن یوم پاکستان تقاریب میں فوجی طاقت کا مظاہرہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے سات برسوں سے جاری شورشوں کے بعد جشن یوم قوم تقاریب کے دوران فوجی طاقت میں اضافہ کا مظاہرہ کیا ۔ نمائش میں نیو کلیر مزائلوں کے علاوہ جنگی جٹس کو بھی شامل رکھا گیا ۔ جشن قومی دن تقاریب میں تینوں خدمات(بری، بحری، فضائی) کی جانب سے مشترکہ پریڈ کا بھی اہتمام ہوا۔ یوم پاکستان پریڈ23مارچ1940کو مسلم لیگ کی قرار داد کی یاد تازہ کرنے سے متعلق ہے۔ مسلم لیگ کی قرار داد میں مسلمانوں کے لئے ایک علحدہ ریاست کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پریڈ کا انعقاد سخت سیکوریٹی کے درمیان عمل میں آیا اور احتیاطی اقدامات کے طور پر تما م سیلولر فون نٹ ورکس مسدود کردئیے گئے جس کا مقصد تقریب کو عسکریت پسندوں کے حملوں سے محفوظ رکھنا تھا۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں کی سلامی اور ریاستی دارالحکومتوں میں21توپوں کی سلامی سے ہوا۔ تقریب کا آغاز تینوں خدمات کے مشترکہ پریڈ سے ہوا ۔ نیم فوجی دستے اور پولیس عمل بھی اس میں شریک ہوئے ، یوم پاکستان کے جشن کے موقع پر ثقافتی پروگرامس کا اہتمام بھی کیا گیا جب کہ ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ جنگی جٹس نے فضائی کرتب بازی میں حصہ لیا ۔ صدر ممنون حسین نے پریڈ کی سلامی لی اور ان تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو16دسمبر2014کو فوجی پبلک اسکول پر طالبان حلمہ میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ ممنون حسین صدر مملکت ہونے کے علاوہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈو بھی ہیں۔ جشن یوم پاکستان تقاریب میں وزیر اعظم نواز شریف بھی شریک ہوئے ۔ان کے علاوہ تینوں خدمات کے سربراہان ، وزراء، سفارت کار اور دیگر اہم شخصیتیں بھی شریک ہوئین۔ عصری ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ روایتی فوجی سازوسامان کی نمائش بھی ہوئی۔ نیو کلیر صلاحیتوں کے حامل مزائلوں کے علاوہ دیسی ساختہ مسلح براق ڈرون کی بھی نمائش ہوئی ۔ براق ڈرون کو پریڈ کے دوران موسیقی بینڈ کے ساتھ پیش کیا گیا ۔ براق ڈرون برق گائیڈیڈ نظام سے لیس ہے۔ براق ڈرون طیارہ پاکستان کی عصری اسلحہ ٹکنالوجی کی علامت کے طور پر پریڈ کے مقام پر فضا میں پرواز کرتا رہا ۔ دیسی ساختہ ڈرون طیارے کی آزمائشی پرواز حال ہی میں ہوئی تھی اور تجربہ مکمل طور پر کامیاب رہاتھا ۔ پاکستان کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو ڈرون طیارہ ٹکنالوجی کی صلاحیتوں کے حامل ہیں ۔ نمائش میں نصر، شاہین، غوری، بابر اور غزنوی مزائلوں کا پریڈ بھی شال رہا۔ ان میں سے بیشتر مزائلیں نیو کلیر وار ہیڈس کے ساتھ نشانوں پر ضر ب لگانے کی صلاحیت کے حامل ہیں ۔ بیشتر اسلحہ نظان جن میں الضرر، الخالد، ٹینکس بھی شامل ہیں ۔ دیسی ساختہ ہیں ۔ نمائش میں بکتر بند گاڑیوں کی بھی نمائش کی گئی ۔ جے ایف17تھنڈرطیارہ بھی دیسی ساختہ ہے جسے پریڈ میں پہلی بار خاتون فوجی افسروں کے دستہ کے ساتھ پیش کیا گیا ۔ فوج کے اسٹریٹیجک کمانڈ فورس نے بھی پریڈ میں حصہ لیا جو میزائلوں کی سلامتی اور تحفظ کی ذمہ دار ہے۔ یو م پاکستان پریڈ آخری بار 23مارچ2008کو پیش کیا گیا تھا اور ان دنوں جنرل پرویز مشرف نے سیولین صدر کی حیثیت سے اس کا معائنہ کیا تھا ۔ 7سال تک سیکوریٹی اسباب کی بناء پر یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد معطل رہا۔

Pakistan holds first Republic Day parade in seven years, shows off military prowess

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں